علاقائی

UP News: سوامی پرساد موریہ کی مشکلات میں اضافہ، ہائی کورٹ سے نہیں ملی راحت، اس معاملے میں لٹکی گرفتاری کی تلوار

UP News: سابق وزیر سوامی پرساد موریہ پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔ فی الحال الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے ان کے خلاف جاری غیر ضمانتی وارنٹ کے معاملے میں راحت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے موریہ کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ ان کے خلاف پہلی نظر میں الزامات ہیں، جن پر صرف ٹرائل کورٹ میں ہی غور کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ موریہ کے خلاف مبینہ طور پر طلاق کرائے بغیر بیٹی کی دوسری شادی کرانے، مارپیٹ اور گالی گلوچ کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور سازش کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

سوامی پرساد موریہ پر لگایا گیا ہے یہ الزام

آپ کو بتا دیں کہ شہر کے سوشانت گالف سٹی کے رہنے والے دیپک سوارناکر نے عدالت میں سوامی پرساد موریہ، سنگھمترا اور دیگر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے اور الزام لگایا ہے کہ وہ اور سنگھمترا 2016 سے لیو ان ریلیشن شپ میں تھے۔ دیپک نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ سنگھمترا اور سوامی پرساد موریہ نے انہیں بتایا تھا کہ سنگھمترا کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہو گئی تھی۔ اس کے بعد 3 جنوری 2019 کو انہوں نے سنگھمترا سے گھر میں شادی کر لی لیکن بعد میں جب انہوں نے قانونی تقریب کے لیے کہا تو ان پر جان لیوا حملہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں- Amritsar Crime News: امرتسر میں حاملہ بیوی کو چارپائی سے باندھ کر لگائی آگ، تڑپ تڑپ کر ہوئی موت، دیکھنے والوں کے بھی روح کانپ گئے

سوامی پرساد موریہ نے عدالت میں کہی یہ بات

دیپک نے دعویٰ کیا کہ اسے بعد میں معلوم ہوا کہ سنگھمترا نے اپنی پہلی شادی سے طلاق لیے بغیر اس سے شادی کی۔ یہ معلومات کہیں باہر نہ جائے۔ اس لیے ان پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔ سوامی پرساد موریہ نے اس شکایت کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور کہا کہ اس کیس میں ان کے خلاف کوئی ٹھوس الزامات نہیں ہیں، لیکن عدالت نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ اسی معاملے میں جسٹس جسپریت سنگھ کی سنگل بنچ نے یہ حکم دیا کہ سوامی پرساد کے خلاف پہلی نظر کے الزامات پر صرف ٹرائل کورٹ میں ہی غور کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد، ان تبصروں کے ساتھ، عدالت نے موریہ کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں شکایت کی کارروائی اور غیر ضمانتی وارنٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد مانا یہ جا رہا ہے کہ ان پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago