بھارت ایکسپریس۔
Amritsar Crime News: پنجاب کے امرتسرسے ایک روح کانپنے والا حادثہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک درندے شوہرنے اپنی اہلیہ کوبڑی بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ مہلوک 23 سالہ خاتون 6 ماہ کی حاملہ تھی۔ ملزم شوہرنے اسے چارپائی سے باندھ کرآگ لگا دی۔ آگ سے جھلس کرخاتون کی دردناک موت ہوگئی۔ حادثہ کے بعد ملزم شوہرفرارہوگیا۔ پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔
چارپائی سے باندھ کربیوی کو لگائی آگ
امرتسرضلع کے تھانہ بیاس کے بابا بکالا کے گاؤں بلّینانگل کا پورا معاملہ بتایا جا رہا ہے، جہاں جمعہ کے روزشوہر-بیوی کی کسی بات سے متعلق بحث ہوگئی۔ اس دوران غصے میں شوہر سکھدیونے اہلیہ پنکی کوچارپائی سے باندھ دیا اورآگ لگادی۔ آگ لگنے کے بعد ملزم سکھدیووہاں سے فرارہوگیا۔ آگ میں جھلس کرپنکی کی موت ہوگئی اورگھرمیں سارا سامان بھی جل کرخاک ہوگیا۔ 23 سالہ پنکی 6 ماہ کی حاملہ تھی، اس کے پیٹ میں جڑواں بچے پل رہے تھے۔ تقریباً ڈھائی سال پہلے ہی سکھدیواورپنکی کی شادی ہوئی تھی۔
شوہر-بیوی میں اکثرہوتا تھا جھگڑا
پولیس کے مطابق، جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ سکھدیواورپنکی میں اکثرجھگڑا رہتا تھا۔ دونوں کے تعلقات کافی کشیدہ تھے۔ جمعہ کے روزبھی کسی بات کولے کربحث ہوئی۔ ملزم سکھدیو نے پنکی سے نجات حاصل کرنے کا ارادہ کرلیا، جس کے بعد ملزم بیوی کوزندہ ہی آگ کے حوالے کردیا۔ معاملے سے متعلق پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے اورملزم سکھدیو کی تلاش کی جارہی ہے۔
قومی خواتین کمیشن نے طلب کی رپورٹ
وہیں اس معاملے میں قومی خواتین کمیشن نے بھی نوٹس لیا ہے۔ قومی خواتین کمیشن کی طرف سے ایکس (ٹوئٹر) پرپوسٹ کرکے اس حادثہ کی مذمت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ پنجاب پولیس سے معاملے کی پوری رپورٹ مانگی گئی ہے۔ اس پورے حادثے کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے اورجس کو بھی اس حادثے کی اطلاع ہوتی ہے، اس کی روح کانپ جاتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…