علاقائی

Bihar: ڈاکٹرز نہیں تھے… تو کمپاؤنڈر نے خاتون کا کر دیا آپریشن، موت کے بعد زبردست ہنگامہ

Bihar: بہار کے سمستی پور ضلع کے مسری گھراری پولیس اسٹیشن کے نزدیک پٹوری روڈ کے کنارے واقع انیشا ہیلتھ کیئر سینٹر میں ہفتہ کی دوپہر آپریشن کے دوران ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ متوفی خاتون کی شناخت 28 سالہ ببیتا دیوی کے طور پر کی گئی ہے جو مسری گھراری تھانہ علاقہ کے گنگا پور گاؤں کی رہنے والی ہے۔ الزام ہے کہ ہیلتھ کیئر سنٹر میں ڈاکٹر دستیاب نہ ہونے پر کمپاؤنڈر نے خود ہی خاتون کا آپریشن کیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

واقعے کے حوالے سے متوفی خاتون کے اہل خانہ نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح تقریباً 9 بجے انہیں فیملی پلاننگ آپریشن کے لیے مذکورہ اسپتال لایا گیا۔ اس دوران کمپاؤنڈر نے بتایا کہ اسپتال میں ڈاکٹر دستیاب نہیں ہیں۔ کچھ دیر بعد کمپاؤنڈر نے خاتون کا آپریشن کیا۔ خاتون آپریشن کے فوراً بعد دم توڑ گئی۔ تاہم کمپاؤنڈر نے گھر والوں کو اس کی اطلاع نہیں دی۔

اس کے بعد فوری طور پر ایمبولینس کو بلایا گیا اور خاتون کو سمستی پور موہن پور میں واقع مانو اسپتال لے جایا گیا۔ اس دوران گھر والوں کو شک ہوا تو انہوں نے خاتون کے جسم کو چھوا تو معلوم ہوا کہ وہ سرد ہو چکا تھا۔ اس کے بعد اس واقعہ کی اطلاع مسری گھراری پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے پہنچ کر معاملے کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ خاتون کی موت ہو چکی ہے۔ خاتون کی موت کی تصدیق ہونے کے بعد لواحقین نے لاش اسپتال کے سامنے رکھ کر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں- Baba Ramdev: بابا رام دیو کو بڑا جھٹکا، سپریم کورٹ نے دیا یوگا کیمپ کے لیے سروس ٹیکس ادا کرنے کا حکم

لوگوں کا کہنا تھا کہ مصری گھراری کے کسی بھی اسپتال میں ڈاکٹر نہیں کمپاؤنڈرز علاج کرتے ہیں اور بغیر سوچے سمجھے آپریشن بھی کرتے ہیں۔ لواحقین ڈاکٹر اور اسپتال کے تمام ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔ خاتون کی موت کے بعد اسپتال کا تمام عملہ اسپتال بند کرکے بھاگ گیا۔ ہسپتال کا بینر بھی ہٹا دیا گیا۔

معاملے کے بارے میں تھانہ صدر فیض الانصاری نے بتایا کہ خاتون کی موت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

12 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

34 minutes ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

1 hour ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

2 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago