قومی

Rahul Gandhi Shares Video: ‘ریلوے کا سفر بنا سزا’، راہل گاندھی نے ٹرین میں بھیڑ کا ویڈیو شیئر کرکے پی ایم مودی پر کیا حملہ

Rahul Gandhi Shares Video: لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا ہے۔ اس ویڈیو میں ٹرین کے ڈبے میں کافی بھیڑ نظر آرہی ہے۔

راہل گاندھی  نے کہا، ” انہوں نے کہا، ”نریندر مودی کے دور حکومت میں ‘ریل سفر’ عذاب بن گیا ہے! مودی حکومت عام آدمی کی ٹرینوں سے جنرل کوچز کو کم کرکے صرف ‘ایلیٹ ٹرینوں’ کو فروغ دے رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ہر زمرے کے مسافر پریشان ہو رہے ہیں۔ کنفرم ٹکٹ لے کر بھی  لوگ اپنی سیٹ پر آرام سے نہیں بیٹھ پا رہے ہیں، وہ زمین پر سفر کرنے اور بیت الخلاء میں چھپنے پر مجبور ہیں۔”

‘عام آدمی کو بچانے کے لیے مودی سرکار کو ہٹانا پڑے گا’

مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے مزید کہا، “مودی حکومت اپنی پالیسیوں سے ریلوے کو کمزور کرکے ‘نااہل’ ثابت کرنا چاہتی ہے، تاکہ اسے اپنے دوستوں کے ہاتھ بیچنے کا بہانہ مل سکے۔ اگر عام آدمی کی سواری کو بچانا ہے تو مودی سرکار کو ہٹانا ہوگا جو ریلوے کو برباد کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- UP News: سوامی پرساد موریہ کی مشکلات میں اضافہ، ہائی کورٹ سے نہیں ملی راحت، اس معاملے میں لٹکی گرفتاری کی تلوار

راہل گاندھی کے شیئر کردہ ویڈیو میں کیا ہے؟

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین کے کوچ میں کافی بھیڑ ہے اور کچھ مسافر بیت الخلا میں بیٹھ کر سفر کر رہے ہیں۔ ٹرین کی جس کوچ کا ویڈیو شیئر کیا گیا ہے وہ کیرلہ ایکسپریس کا بتایا جاتا ہے۔ ویڈیو کے مطابق بہت زیادہ ہجوم کی وجہ سے مسافر زمین پر بیٹھ کر سفر کرنے پر مجبور ہیں اور ایک دوسرے کے اوپر بیٹھے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

16 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

41 minutes ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

57 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

1 hour ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

2 hours ago