قومی

AAP vs BJP: جیل میں ہو رہی ہے اروند کیجریوال کے قتل کی سازش… عام آدمی پارٹی نے لگایا سنگین الزام

دہلی کی شراب پالیسی میں مبینہ بدعنوانی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں تہاڑجیل میں بند وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت سے متعلق چل رہا گھمسان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ہفتہ کے روزلیفٹیننٹ گورنرجیل کی رپورٹ کو سامنے رکھ کرعام آدمی پارٹی کے دعووں کوازسرنومسترد کردیا۔ وہیں اتوارکوعام آدمی پارٹی نے تہاڑجیل انتظامیہ پرہی شوگراسپیشلسٹ کی دستیابی اورایمس سے خط لکھ کرمانگنے پرسوال کھڑے کردیئے ہیں۔

دہلی حکومت میں وزیراورعام آدمی پارٹی کے لیڈرسوربھ بھاردواج نے کہا کہ گزشتہ ایک تاریخ سے اروند کیجریوال تہاڑجیل میں ہیں۔ 21 مارچ سے 31 مارچ تک وہ ای ڈی کی حراست میں تھے۔ آج 21 اپریل ہے۔ فی الحال دوبحث چل رہی ہے، ایک اروند کیجریوال کا موقف ہے کہ مجھے 20/22 سالوں سے شوگرہے۔ 12 سال سے انسولین لے رہا ہوں۔ مجھے انسولین کی ضرورت ہے، لیکن دیا نہیں جا رہا ہے۔ اگرآپ ڈاکٹریا اسپیشلسٹ نہیں دے سکتے تومیں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ اپنے ڈاکٹرسے صلاح ومشورہ لینا چاہتا ہوں۔

کیجریوال کو ہو رہی ہے جان سے مارنے کی سازش: بھاردواج

دوسرا موقف بی جے پی کی مرکزی حکومت کا ہے، جوکہتی ہیں کہ ان کوانسولین کی ضرورت نہیں ہے۔ تہاڑجیل میں ڈاکٹراوراسپیشلسٹ ہیں۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ آج میں آپ کوبتانے جا رہا ہوں کہ کیسے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کومارنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈرنے کہا کہ یہ تہاڑجیل کے ڈی جی کا خط ہے، جس میں وہ ایمس سے شوگر کے اسپیشلسٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس سے بی جے پی کے دعووں کی پول کھل گئی۔ تو20 دنوں میں کسی عام ڈاکٹرسے دکھا رہے تھے۔ ملک میں کروڑوں لوگ شوگرکے مریض ہیں، وہ جانتے ہوں گے کہ جب جب آپ مریض کی جانچ کرتے ہیں توفاسٹنگ شوگراورکھانے کے کچھ گھنٹوں کے بعد شوگرلیول چیک کرتے ہیں۔

وہ چاہتے ہیں کہ کیجریوال کے آرنگس فیل ہوجائیں: عام آدمی پارٹی

سوربھ بھاردواج نے مزید کہا کہ کل جوجھوٹی رپورٹ دی گئی ہے وہ کھانے کے 2 گھنٹے کے بعد کی نہیں بلکہ رینڈم تھی۔ شوگرمریض کا شوگرتیزی سے بڑھتا اورگھٹتا ہے، جیسے ای ڈی حراست میں ان کا شوگرلیول 40 ہوگیا تھا۔ توانہوں نے رینڈم گھٹی ہوئی شوگرکودکھایا۔ یہ اس لئے چھپایا گیا کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ اروند کیجریوال کا شوگربڑھتا رہے اورانہیں انسولین نہ دی جائے۔ بس میڈیا میں ماحول بناکررکھیں اوراروند کیجریوال کے ملٹی آرنگس فیل ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرشوگربڑھ رہا ہے تواعضاء فیل ہوسکتے ہیں۔ سوربھ بھاردواج نے مرکزی حکومت پرالزام لگایا کہ حکومت کیجریوال کے قتل کی سازش کررہی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

2 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

31 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago