علاقائی

UP Police: یوپی پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی جاری، وردی میں ذاتی پوسٹ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی

اتر پردیش پولیس نے اپنی نئی سوشل میڈیا پالیسی کے ذریعہ  ڈیوٹی کےدوران ، وردی پہن کر ریل بنانے، انہیں سوشل میڈیا پر ا پ لوڈ کرنے اور سرکاری دستاویزات کی تصاویر وغیرہ شیئر کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ ساتھ ہی انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر  قابل اعتراض  تبصرے کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے

پولیس ہیڈکوارٹر کے ذریعہ بد ھ کو  شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق،پولیس ڈائریکٹر جنرل ڈی ایس چوہان کے ذریعہ جس سوشل میڈیا پالیسی کی سفارش کی گئی تھی، اسے ریاستی حکومت نے منظوری دے دی ہے۔

اس پالیسی کے مطابق تمام پولیس اہلکاروں کو وردی میں ویڈیو بنانے یا اپنے ذاتی  سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر براہ راست نشر کرنے پر پابندی ہے، ساتھ ہی پولیس کی شبیہ کو داغدار کرنے والے کسی بھی طرح کے ویڈیو یا ریل وغیرہ کو ڈیوٹی  ے بعد بھی سوشل پر اپ لوڈ کرنے سے  پابندی لگادی گئی ہے۔

پالیسی کے مطابق  پولیس تھانے،پولیس لائن، دفتر وغیرہ کے معائنہ کے براہ راست ٹیلی کاسٹ اور پولیس ڈرل، فائرنگ اور کارروائی سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پولیس اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی کوچنگ، لیکچرز، لائیو براڈکاسٹ، ویبینار وغیرہ میں شرکت کرنے سے پہلے اپنے اعلیٰ افسران سے اجازت لیں۔ پالیسی میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری اور نجی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایسا کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا، جس سے خواتین اور درج فہرست ذاتوں، قبائل کی عزت کو ٹھیس پہنچے یا ان کی عزت کے خلاف ہو۔

محکمہ میں عدم اطمینان کا احساس پھیلانے والی پوسٹ یا مواد کو سرکاری اور نجی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر نہیں کیا جائے گا اور ساتھ  ہی حکومت یا اس کی پولیسی، پروگراموں یا سیاسی جماعت، سیاسی نظریہاور سیاست دان پر پولیس اہلکاروں کے ذریعہ کوئی تبصرہ  نہیں کیا جائے گا۔ یہ پولیسی مختلف ممالک کے پولیس اور سیکورٹی اداروں کی سوشل میڈیا پالیسیوں  کی جائزہ لینے کے بعد تیار کیا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

29 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

58 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago