قومی

Muslim Personal Law Board filed affidavit in Supreme Court: مسجد میں جاکر نماز ادا کرنے پر مسلم خواتین کے لئے کوئی پابندی نہیں، مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورٹ میں داخل کیا حلف نامہ

ایک عام خیال ہے کہ مردوں کی طرح مسلم خواتین مسجد میں جاکرنماز نہیں ادا کرسکتی ہے اور مذہبی طور پر ان پر پابندی عائد ہے۔ جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ مذہب اسلام میں خواتین پر مسجد میں جانے اور نماز ادا کرنے سے متعلق کوئی پابندی نہیں ہے۔ یعنی خواتین کو مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے جانے سے روکا نہیں گیا ہے۔ بلکہ مردوں کی طرح خواتین  کے لئے مسجد میں جاکرنمازادا کرنا لازمی نہیں قراردیا گیا ہے بلکہ انہیں اس بات کی آزادی ہے کہ وہ چاہیں تو مسجد میں نماز ادا کریں یا پھر گھروں میں نماز ادا کریں۔ ہاں یہ بات ضرور ہے کہ مردوں کے ساتھ جماعت میں کھڑی ہوکر نماز نہیں ادا کرسکتی ہیں بلکہ ان کے لئے علیحدہ انتظام کیا جانا چاہئے۔ اسلام اصولوں کے مطابق، مرد اورعورت کے درمیان پردہ کا ہونا لازمی ہے۔ واضح لفظوں میں کہا جائے توجس طرح سے مردوں کے لئے مسجد آکر نمازپڑھنا لازمی قراردیا گیا ہے، اس طرح خواتین کے لئے مسجد میں آنا لازمی نہیں ہے بلکہ ان کو گھروں میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مسلم پرسنل لا بورڈ نے داخل کیا حلف نامہ

خواتین کے مسجد میں داخل ہونے سے متعلقہ ہنگامہ آرائی اور پابندی سے متعلق اب آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے بتایا ہے کہ خواتین کو مسجد کے اندر نماز ادا کرنے کی اجازت ہے اوراس پر کسی طرح کی پابندی نہیں ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ مسلم خواتین نماز ادا کرنے کے لئے مسجد میں آنے اور جانے کے لئے پوری طرح آزاد ہیں۔ وہ مسجد میں نماز ادا کرنے کے اپنے حقوق کا استعمال کرنا چاہتی ہیں یا نہیں، یہ ان کی مرضی پر منحصر ہے۔

بورڈ نے مسلمانوں اور مسجد انتظامیہ سے کی بڑی اپیل

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے حلف نامہ میں کہا ہے کہ بورڈ اسلامی نصوص کے لحاظ سے اپنی رائے سے مطابقت رکھتا ہے کہ مسلم خواتین کے مساجد میں داخل ہونے اور نما یا باجماعت نماز پڑھنے پر کوئی ممانعت نہیں ہے۔ تاہم ایک ہی صف میں مردوخواتین کے اختلاط کو اسلام کے متعین اصول کے مطابق ممانعت ہے۔ اگرگنجائش ہوتو مسجد انتظامیہ خواتین کے لئے علیحدہ انتظام کرے۔ بورڈ نے مسلم کمیونٹی سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ جہاں بھی نئی مساجد کی تعمیرکی جائیں، وہاں خواتین کے لئے مناسب جگہ بنانے کے اس مسئلے کو ذہن میں رکھا جائے۔

سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے عرضی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے یہ حلف نامہ مسلم خواتین کے مسجد میں جاکرنمازادا کرنے سے متعلق ایک عرضی سے متعلق داخل کی گئی ہے۔ فرح انور حسین شیخ نے 2020 میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے ہندوستان میں مسلم خواتین کی مساجد میں نمازپڑھنے پر عائد مبینہ پابندی سے متعلق احکامات دینے کی گزارش کی تھی اوراسےغیرقانونی اورغیرآئینی بتایا تھا۔ اس عرضی پرمارچ میں سماعت ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: All India Muslim Personal Law Board on Uniform Civil Code: مسلم پرسنل لا بورڈ نے مسترد کیا یونیفارم سول کوڈ، کہا-ملک میں گھولا جا رہا ہے نفرت کا زہر

خواتین نماز پڑھنے کے لئے پوری طرح آزاد

سپریم کورٹ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے وکیل ایم آرشمشاد کے ذریعہ  داخل کئے گئے حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہیں (مساجد) پوری طرح سے ذاتی ادارے ہیں اوراس کی نگرانی مساجد کے متولی (انتظامیہ کمیٹی) کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ مذہبی کتابوں، عقائد، اسلام کے ماننے والوں کے مذہبی اعتقاد کے مطابق خواتین کو مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔ حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام نے خواتین کے لئے یہ لازمی نہیں کیا ہے کہ وہ دن میں پانچ وقت کی نماز با جماعت (مسجد میں نماز جماعت کے ساتھ ادا کی جاتی ہے) ادا کریں۔ یا پھرجمعہ کی نماز مسجد میں ادا کریں۔ حالانکہ مسلم مردوں کے لئے پانچوں وقت کی نمازاورنماز جمعہ مسجد میں باجماعت ادا کرنا لازمی  قرار دیا گیا ہے۔ اسلامی قوانین کے مطابق، مسلم خواتین چاہے گھر پر نمازپڑھیں یا مسجد میں نمازادا کریں، انہیں ایک جیسا ہی ثواب ملے گا۔ اس طرح سے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ خواتین کے لئے مسجد میں جانا لازمی نہیں قرار دیا گیا ہے بلکہ ان کوآزادی ہے اور اسلام کی طرف سے یامسلم تنظیموں کی طرف سے اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

50 minutes ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

1 hour ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

2 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

2 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

3 hours ago