بین الاقوامی

Turkiye Syria Earthquake: ترکیہ اور شام میں اموات کا اعدادوشمار 15 ہزار سے زائد، 60 ہزار سے زیادہ زخمی، ملبے میں لاشوں کی تلاش جاری

Turkiye-Syria Earthquake Updates:  ترکیہ (ترکی) اور شام میں 6 فروری کو آئے خطرناک زلزلہ سے اب بھی تباہی مچی ہوئی ہے۔ ایک طرف اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور چیخ وپکارکی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ وہیں ہرطرف ملبہ بکھرا ہوا ہے۔ دونوں ممالک میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ وہیں زخمیوں کا اعدادوشمار 60 ہزار سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ ہزاروں عمارتیں زمیں دوز ہونے کے بعد ابھی کئی اور لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ترکیہ-شام سمیت کئی اور ممالک میں پیر (6 فروری) کو 7.8 ریکٹراسکیل کی شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ وہیں متاثرہ علاقوں کو 150 سے زیادہ آفٹرشاکس جھیلنے پڑے۔ ترکیہ میں زلزلہ کے جھٹکے گرین لینڈ تک محسوس کئے گئے تھے۔

ترکیہ اور شام میں زلزلہ نے مچائی تباہی

ترکیہ اور شام میں خطرناک زلزلہ سے ہزاروں زندگیاں ویران ہوگئی ہیں۔ متاثرین کے لئے رنج وغم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دنیا کی تباہ کن زلزلے میں ترکیہ اور شام میں مہلوکین کی تعداد 15000 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دونوں ممالک میں زلزلہ س متاثرہ شہروں اور قصبوں میں متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ترکیہ میں 12,391  لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 62,914  زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ وہیں شام میں مہلوکین کا اعدادوشمار 3,486  ہوگیا ہے۔ جبکہ یہاں زخمیوں کی تعداد 5,247 بتائی جارہی ہے۔

کئی شہر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل 

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، ترکیہ کے نوردگی سمیت کئی شہر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ اسپتالوں اور مردہ گھروں کے باہر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔ دوسری جانب ترکی ایئرلائنس نے کہا کہ اس نے زلزلہ متاثرہ علاقے سے تقریباً 20,000  لوگوں کو نکالا تھا، اس دن اضافی 30,000  مسافروں کے پرواز کرنے کی امید تھی۔ پیر کے روز 7.8 ریکٹراسکیل کی شدت کے زلزلہ کے بعد درجنوں آفٹرشاکس آئے تھے، جن میں غیرمعمولی طور پر 7.5 ریکٹراسکیل کی شدت کا زلزلہ شامل تھا۔

راحت اور بچاؤ کا کام جاری

ترکیہ میں سب سے متاثرہ شہروں میں راجدھانی انکارا، نوردگی سمیت 10 شہر رہے۔ محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے اشخاص کی پہچان کئے بغیر بدھ (8 فروری) کو کہا کہ جنوب مشرقی ترکیہ میں آئے زلزلہ میں کم ازکم تین امریکی شہری ہلاک ہوئے۔ راحت اور بچاؤ کا کام مسلسل جاری ہے۔ مہلوکین کا اعدادوشمار ابھی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

-بھارت ایکسپریس
Bharat Express

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

8 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

31 minutes ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

1 hour ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

2 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago