بین الاقوامی

Twitter Blue: ٹوئٹر نے ہندوستان میں کی ٹوئٹر بلو کی شروعات، سال بھرکے سبسکرپشن کے لئے ادا کرنے ہوں گے اتنے روپے

ایلون مسک کے ٹوئٹر پر اقتدار سنبھالنے کے بعد ہی ٹوئٹر بلیو سروس کے لیے چارج لینے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے ان صارفین کو جو فیس ادا کرنی ہوگی اس کی معلومات بھی پہلے دی گئی تھیں۔ لیکن اب ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس شروع کر دی گئی ہے۔ بھارت میں ٹوئٹر کی بلیو سروس استعمال کرنے والے صارفین کو 650 روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔ ویب صارفین کے لیے یہ فیس 650 روپے رکھی گئی ہے۔ جب کہ موبائل صارفین کو ٹوئٹر بلیو سروس کے لیے 900 روپے ادا کرنے ہوں گے۔  جب کہ جو یوزرس سال بھر کا سبسکرپشن لیں گے انہیں 6800 روئے کا پیمنٹ کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ ایلون مسک کے گزشتہ سال 44 بلین ڈالر میں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد سے ہی مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم میں کافی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر بلیو سروس کا اعلان بھی کیا تھا۔ اس کے تحت آپ کو ٹوئٹر کی کچھ اضافی خدمات کے لئے چارج ادا کرنا پڑے گا۔
ٹوئٹر نے حال ہی میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جاپان سمیت کچھ ممالک میں ٹوئٹر بلیو سروس شروع کر دی تھی۔ ان ممالک میں ویب صارفین کے لیے ٹوئٹر کا بلیو سبسکرپشن چارج 8 ڈالر ماہانہ ہے، جبکہ سالانہ سبسکرپشن لینے پر 84 ڈالر خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ ٹوئٹر اینڈرائیڈ صارفین سے 3 ڈالر اضافی حاصل کر کے گوگل کو کمیشن ادا کرے گا۔

دراصل چند ماہ قبل ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔ جس کے بعد کمپنی میں کافی ہلچل مچ گئی۔ ایلون مسک نے کمپنی کے سی ای او پیراگ اگروال سمیت کئی اعلیٰ عہدے داروں کی نوکری سےفارغ کردیا تھا۔ اس کے ساتھ  ایلون مسک نےاسی عرصے کے دوران ٹوئٹر بلیو سروس اور کچھ دیگر سروسز کے چارجز کے بارے میں بھی بات کی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے سیوا یاترا میں شامل نوجوانوں سے کی بات چیت ، کہا- یہ تجربات انمول ہیں

پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…

36 minutes ago

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

2 hours ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

2 hours ago

Uproar over CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار پر ہنگامہ، پروگرام ملتوی، کانگریس کا احتجاج، مہوا موئترا نے تھانے میں درج کرائی شکایت

کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…

3 hours ago

Delhi SIR: اڈوانی سے لے کر جے شنکر اور کیجریوال تک، حتمی ووٹر فہرست میں ہوں گے شامل VVIPs کے نام، الیکشن کمیشن نے وجہ بتائی

بیشتر معاملات میں ووٹروں کا ریکارڈ 2002 میں دہلی میں ہونے والی گزشتہ SIR کی…

4 hours ago