-بھارت ایکسپریس
UPGIS 2023: یوپی میں بی جے پی کی نظرلوک سبھا کی 80 سیٹوں پر مرکوز ہوگئی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بی جے پی اترپردیش میں ابھی سے پورا زور لگا رہی ہے۔ ریاست میں ترقیاتی اسکیموں کو رفتار دینے کے لئے مسلسل کام ہو رہا ہے اور کل سے دارالحکومت لکھنؤ میں گلوبل انویسٹرس سمٹ (UPGIS 2023) کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔، جس میں 13 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعظم مودی، تو وہیں اختتامی تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو شامل ہوں گی۔
لوک سبھا الیکشن کے لئے یوپی کی 80 سیٹوں کا جائزہ لینے کے لئے بی جے پی انتخابی موڈ میں نظرآگئی ہے۔ ریاست میں ترقی کو رفتار دینے کے لئے یوگی حکومت مسلسل کام کر رہی ہے اور کل سے لکھنؤ میں گلوبل انویسٹرس سمٹ ہونے جا رہا ہے، جو 12 فروری تک چلے گا۔ واضح طور پر یوپی میں تین دنوں کے لئے سرمایہ کاری سے متعلق میلہ لگنے والا ہے۔ اس میں 13 ممالک کے نمائندے حصہ لینے والے ہیں۔ صنعتی وزراء اور سیکرٹریوں کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں، جس میں متحدہ عرب امارات، جاپان، جرمنی، تھائی لینڈ، جنوبی افریقہ، برازیل، آسٹریلیا، فرانس، نیدرلینڈ، بیلجیم، کناڈا شامل ہیں۔
اترپردیش میں ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لئے 304 غیرملکی کمپنیوں کو لانے کی تیاری ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ سمٹ میں 25 لاکھ کروڑ سرمایہکاری کے ہدف تک پہنچا جاسکتا ہے۔ اس سے 2 کروڑ سے زیادہ روزگار پیدا ہونے کا امکان ہے۔ یوپی کو ایک ٹریلین ڈالر کی اکنامی بنانے کا ہدف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم خواتین کے لئے مسجد میں نماز ادا کرنے کی کوئی پابندی نہیں، مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورٹ میں داخل کیا حلف نامہ
گلوبل انویسٹرس سمٹ کے علاوہ لکھنؤ میں آج جی-20 اجلاس کی میٹنگ بھی ہونے جا رہی ہے، جس سے پوری دنیا میں ہندوستان کی دھمک نظرآنے والی ہے۔ خود وزیراعلیٰ یوگی نے تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔ غیرملکی مہمانوں کے ٹھہرنے کے انتظامات کے ساتھ ساتھ سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…