علاقائی

Bihar Crime News: بہار کے موتیہاری میں پولیس کو ملی بڑی کامیابی، 60 کلو چرس کے ساتھ دو اسمگلر کو کیا گرفتار

موتیہاری: بہار کے موتیہاری ضلع کے ہرسدھی تھانہ علاقے سے پولیس نے دو اسمگلروں کو 60 کلو چرس کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ برآمد شدہ چرس کی مالیت 15 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چرس کی ایک بڑی کھیپ ہرسدھی کے علاقے میں پہنچنے والی ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر سگولی اور ہرسدھی تھانوں کو چوکس کر کے پولیس ٹیم تشکیل دی گئی

گاڑیوں کے سرچ آپریشن کے دوران موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے دو افراد سے 30 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ اس معاملے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد ساجن کمار اور راجو کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ معلومات دیتے ہوئے اریراج کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) رنجن کمار نے ہفتہ کے روز بتایا کہ منشیات کی ایک بڑی کھیپ مشرقی چمپارن میں لائی گئی تھی جسے کہیں سے سپلائی کیا جانا تھا۔ پھر پولیس نے اسے ضبط کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کی ہدایت پر بریاڈیہ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر 30.500 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ برآمد ہونے والی چرس کی مالیت 15 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ تمام چرس 121 پاکیٹوں میں رکھی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ چرس آگے سپلائی کی جانی تھی۔ انہوں نے کہا کہ راجو کمار کی مجرمانہ تاریخ ہے اور وہ پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔

پولیس گرفتار اسمگلروں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ چرس کہاں سے لائی جا رہی تھی اور کہاں سپلائی کی جانی تھی۔ پولیس اس پورے معاملے میں آگے کی کارروائی کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

29 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago