Tamil Nadu: تمل ناڈو میں ایک دردناک حادثہ سامنے آیا ہے۔ اس حادثے میں اسکول کے 3 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ تمل ناڈو کے تروپتر ضلع کے ونیمباڈی کے قریب ولیماپو گاؤں میں منگل کو دو سائیکلوں پر سفر کر رہے تین اسکولی طلباء کو ایک تیز رفتار ایس یو وی نے ٹکر مار دی۔
تینوں لڑکوں کی شناخت ہو چکی ہے۔ ان میں ایک لڑکے کی شناخت ایس رفیق کے طور پر ہوئی ہے۔ باقی دو لڑکوں کی شناخت سگے بھائی آروجے اور آر سوریہ کے طور پر کی گئی ہے۔یہ تینوں لڑکے اپنی سائیکل پر سوار تھے۔ حادثہ کی وجہ سے تینوں لڑکوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ۔ جاں بحق ہونے والے تینوں لڑکے آٹھویں جماعت میں پڑھتے تھے۔
دونوں بھائی سوریہ اور وجے ایک سائیکل پر تھےاور رفیق دوسری سائیکل پر تھا۔مرنے والے بچے ونیمباڈی کے میلومپٹی گاؤں کے رہنے والے تھے۔
ترووتور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس بالاکرشنن نے بتایا کہ، “ایس یو وی کا ڈرائیور جس نے لڑکوں پر گاڑی چڑھائی، سنتوش کمار (29)، ہماری تحویل میں ہے اور اس نے کہا کہ کچھ مویشی اچانک ہائی وے سے گزرے اسی وقت اس نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا ۔”
اس کے بعد ایس یو وی نے مخالف سمت میں موڑ لیا اور سائیکل پر اسکول جانے والے بچوں کو ٹکر مار دی۔ جائے حادثہ پر چنئی-بنگلور ہائی وے پر شدید ٹریفک جام تھا اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے براہ راست صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ٹریفک کی بھیڑ کو دور کیا۔
تینوں لڑکوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ونیمباڈی تالوک اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ تروپتور کے ضلع کلکٹر بھاسکر پانڈین نے اسپتال پہنچ کر حادثے میں ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کی۔
-بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…