علاقائی

Three members of a family killed in Chaibasa: جھارکھنڈ میں سنسنی خیز واردات، چائی باسا میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کو ڈاین کہہ کر اتارا موت کے گھاٹ

چائی باسہ: جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع کے ٹیبو تھانہ علاقے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کو ڈاین کہہ کر قتل کر کے ان کی لاشیں جنگل میں پھینک دی گئیں۔ پولیس نے ہفتہ کے روز تینوں کی لاشیں برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ ڈگلو پورتی، اس کی بیوی 50 سالہ سوکو ہورو اور 23 سالہ بیٹی دشکیر پورتی کے طور پر کی گئی ہے۔

یہ واقعہ جمعرات کی رات کو پیش آیا، لیکن دیر سے اطلاع ملنے پر پولیس ہفتہ کے روز یہاں پہنچی۔ بتایا گیا کہ ٹیبو تھانہ علاقہ کے چمپوا پنچایت کے سیانکل گاؤں میں رہنے والے گاؤں کے کئی لوگوں نے اس خاندان کے گھر پر حملہ کر کے ان کا تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کر دیا۔ اس سے پہلے انہیں تقریباً نیم عریا کر دیا گیا اور لاٹھیوں سے مارا گیا۔ قتل کے بعد لوگوں نے تینوں لاشوں کے گلے میں رسی باندھی اور گھسیٹتے ہوئے چورنگاکوچہ جنگل میں لے گئے۔

پولیس کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، کچھ دن پہلے گاؤں میں ایک پنچایت ہوئی تھی، جس میں ڈگلو پورتی اور اس کی بیوی سوکو ہورو پر ڈاین اور جادو ٹونے کا الزام لگایا گیا تھا۔ انہیں پنچایت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔

کچھ گاؤں والوں نے جمعہ کی شام پولیس کو جنگل میں لاشیں پڑی ہونے کی اطلاع دی، لیکن چونکہ یہ نکسل متاثرہ علاقہ تھا، اس لیے پولیس ٹیم ہفتہ کے روز یہاں پہنچی۔ مقتول جوڑے نے پسماندگان میں دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ ایک دہلی میں رہتی ہے اور کام کرتی ہے، جبکہ دوسری بیٹی بندگاؤں بلاک میں واقع برسا رہائشی اسکول میں رہتی ہے اور پڑھتی ہے۔ انہیں واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے، لیکن خوف ایسا ہے کہ وہ گاؤں نہیں پہنچیں۔ ٹیبو تھانے کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جھارکھنڈ میں جادو ٹونے کی توہم پرستی کی وجہ سے ہر سال 30 سے ​​زیادہ قتل ہوتے ہیں۔ رواں سال اب تک 15 سے زائد افراد کے قتل کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ ریاست کے قیام کے 24 سالوں میں ڈاین کے قتل کے 1150 سے زائد واقعات درج کیے جا چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

CM Yogi Jharkhand Rally:لال سلام والوں کو دھکا دے کر باہر کرنا ہے، جھارکھنڈ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا خطاب

وزیراعلی یوگی آدتیہ نے کہا کہ کانگریس انچارج کہہ رہے تھے کہ حکومت آئی تو…

33 minutes ago

SDM Slap Row: کون ہیں نریش مینا، جن کے تھپڑ سے راجستھان میں مچی ہے کھلبلی؟

اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا…

10 hours ago

Women’s Asian Champions Trophy 2024: ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی میں دیپیکا نے 5 گول کیے، ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 13-0 سے دی شکست

دیپیکا نے تیسرے، 19ویں، 43ویں، 44ویں اور 45ویں منٹ میں گول کیے، جب کہ پریتی…

10 hours ago

Accident at Kolkata’s RG Kar Hospital: کولکتہ کے آر جی کر اسپتال میں حادثہ، آپریشن تھیٹر کی چھت گری

اسپتال سے وابستہ ایک جونیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر جس کی چھت گری…

10 hours ago

Flight test of Guided Pinaka Weapon System completed: گائیڈڈ پناکا ویپن سسٹم کی فلائٹ ٹیسٹنگ مکمل، فوج کی فائر پاور میں ہوگا اضافہ

ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈیفنس ریسرچ اینڈ…

10 hours ago

Shah Rukh Khan threat case: شاہ رخ خان دھمکی معاملہ، عدالت نے فیضان خان کو 18 نومبر تک پولیس کی تحویل میں بھیجا

ملزم کے وکیل امت مشرا اور سنیل مشرا نے کہا کہ مبینہ واقعہ سے قبل…

11 hours ago