قومی

Protest over Ambedkar remark row: امبیڈکر کی توہین معاملے پر اپوزیشن کا ملک بھرمیں احتجاج،پارلیمنٹ کے باہر دھکا مُکی،ایک ایم پی زخمی،کجریوال کا نائیڈو-نتیش کو خط

باباصاحب بھیم راو امبیڈکر کی توہین کے معاملے پر سیاست کافی گرم ہے۔ آج اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر زبردست احتجاج کیا گیا ،وہیں دوسری جانب  بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ نے بھی کانگریس پارٹی پر بابا صاحب امبیڈکر کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے پارلیمنٹ میں احتجاج کیا۔ اس دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ چندر سارنگی نے راہل گاندھی پر سنگین الزامات لگائے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ راہل گاندھی نے ایک رکن پارلیمنٹ  کو دھکا دیا جو ان پر گرا جس کے بعد وہ نیچے گر گئے اور ان کے سر میں چوٹ آئی۔ وہیں  کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ نے بابا صاحب امبیڈکر کی توہین کے خلاف احتجاج کرنے والے ملکارجن کھرگے اور پرینکا گاندھی کو پارلیمنٹ کے مین گیٹ پر دھکا دیا۔

راہل گاندھی کا بیان

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ جب میں پارلیمنٹ کے داخلی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تو بی جے پی کے اراکین مجھے روکنے کی کوشش کر رہے تھے، وہ مجھے دھکے دے رہے تھے، اس لیے ایسا ہوا، یہ پارلیمنٹ کی خلاف ورزی ہے۔ وہاں ایک داخلی راستہ ہے اور ہمیں اندر جانے کا حق ہے۔ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ وہ آئین پر حملہ کر رہے ہیں۔

مانیکم ٹیگور نے بڑا بیان دیا

اس واقعہ کے بارے میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ بی۔ مانیکم ٹیگور نے کہا کہ بی جے پی والے ڈرامہ کر رہے ہیں۔ ہم اس واقعہ کے حوالے سے لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات کریں گے۔ قبل ازیں، انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے، لوک سبھا کے قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں، پارلیمنٹ احاطے میں بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے پر احتجاجی مارچ کیا۔وہیں دوسری جانب بی جے پی والے بھی ڈرامہ کررہے تھے،اسی دوران پارلیمنٹ کی کاروائی کا وقت ہوا،لیکن ہمیں اندر جانے سے روکا جانے لگا۔

کجریوال نے نتیش-نائیڈو کو لکھا خط

ادھر دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے یہ خط بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر پر وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کے سلسلے میں لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ بابا صاحب کوئی لیڈر نہیں، وہ اس ملک کی روح ہیں۔اروند کجریوال نے مزید لکھا کہ جو لوگ بابا صاحب سے محبت کرتے ہیں وہ بی جے پی کی حمایت نہیں کر سکتے، لوگ چاہتے ہیں کہ آپ بھی اس معاملے پر گہرائی سے سوچیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

جین اے آئی کو اپنانے سے 2030 تک ہندوستان میں تقریباً 3.8 کروڑ ملازمتیں بدلنے کا ہے امکان

ای وائی انڈیا کے چیئرمین اور سی ای او راجیو میمانی نے کہا، "یہ انقلاب…

49 minutes ago

India’s edtech market likely to reach $29 billion by 2030:ہندوستان کی ایڈٹیک مارکیٹ 2030 تک $29 بلین تک پہنچنے کا امکان ہے: رپورٹ

ہندوستان میں ڈیجیٹل تعلیم میں دلچسپی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ مختلف آن لائن تعلیمی…

1 hour ago

Gaza ceasefire deal approved: اسرائیلی حکومت نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو دی منظوری، اتوار کے روز ہوگی تین یرغمالیوں کی رہائی

حکومت کی طرف سے اس معاہدے کی منظوری کے بعد، معاہدے کے مخالفین ان فلسطینی…

2 hours ago