سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان برق کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ یہ ایف آئی آر بجلی چوری کے معاملے میں درج کی گئی ہے۔ محکمہ بجلی کی جانب سے تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہاں بجلی چوری کی گئی ہے،اور جو میٹر ہے اس میں اس بات کے ثبوت ہیں کہ یہاں سے بجلی چوری کی گئی ہے،یہی وجہ ہے کہ ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے،برق کے گھر میں لگی دونوں بجلی میٹروں سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور دونوں سے بجلی چوری کی گئی ہے ۔آج صبح جب بجلی محکمہ کی ٹیم جانچ کیلئے پہنچی تو وہاں انہیں دھمکی بھی دی گئی ، بجلی حکام کا دعویٰ ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کو رکن پارلیمنٹ کے والد کی طرف سے دھمکی دی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ دھمکی دینے والے ضیاء الرحمن کے والد کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ سنبھل، اترپردیش میں، صبح سویرے، محکمہ بجلی کی ٹیم بھاری پولیس فورس کے ساتھ ایس پی ایم پی ضیاء الرحمان برق کی رہائش گاہ پر پہنچی اور مکمل جانچ کی۔ یہ کارروائی بجلی کی چیکنگ اور نئے لگائے گئے سمارٹ میٹروں کی ریڈنگ چیک کرنے کے لیے کی گئی۔سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ کیوں کہ ان کے گھر میں نصب بجلی کے دو میٹروں میں چھیڑ چھاڑ کے ثبوت ملے ہیں۔ اب اس کے بعد ایف آئی آر درج کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ حال ہی میں محکمہ بجلی نے ممبرپارلیمنٹ کے گھر سے پرانے میٹر ہٹا کر انہیں سیل کر دیا تھا اور جانچ کے لیے لیب میں بھیج دیا تھا۔ ممبرپارلیمنٹ کے گھر کے بجلی کے بل میں سالانہ ریڈنگ صفر آئی ہے۔
حال ہی میں پرانے بجلی کے میٹر کو ہٹانے کے بعد ایم پی کی رہائش گاہ پر دو نئے سمارٹ میٹر لگائے گئے تھے۔ محکمہ کی ٹیم ان میٹروں کو چیک کرنے اور ان کی ریڈنگ ریکارڈ کرنے پہنچی تھی ۔ ٹیم سیڑھی کا استعمال کرتے ہوئے ایم پی کی رہائش گاہ کی دوسری منزل پر پہنچی اور بجلی کا لوڈ چیک کیا۔ٹیم اس بات کی جانچ کر رہی تھی کہ ممبرپارلیمنٹ کے گھر میں کتنی بجلی استعمال ہو رہی ہے۔ اس پورے آپریشن کے دوران پی اے سی کے اہلکار ریپڈ ایکشن فورس کے ساتھ تعینات رہے۔ ریپڈ ایکشن فورس کا خواتین دستہ بھی تعینات تھا۔ پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور…
ڈاکٹر سنگھ نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ وہ بنگلہ دیش پر اقتصادی پابندیاں…
جن بچوں نے ایس این کھنڈیلوال کو بڑھاپے میں گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔…
اڈانی گروپ نے اس مہم کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کیا…
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق مالیا کے خلاف 2015 اور 2016 میں…
اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کئی سالوں سے…