گیٹ وے آف انڈیا سے ایلیفنٹہ جانے والی کشتی پلٹی
ممبئی: ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا سے ایلیفنٹہ جانے والی کشتی کرنجا کے اوران میں پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 101 کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے اور 13 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ہلاک ہونے والے 13 افراد میں 10 عام شہری اور 3 نیوی کے اہلکار ہیں۔ حالانکہ، ابھی تک کشتی میں سوار مسافروں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ بحریہ، جے این پی ٹی، کوسٹ گارڈ، یلو گیٹ پولیس اسٹیشن کی 3 کشتیوں اور مقامی ماہی گیروں کی مدد سے جائے وقوعہ پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔
مہاراشٹر کے سی ایم دیویندر فڈنویس کا کہا، ’’ممبئی کے قریب، بچر آئی لینڈ پر، تقریباً 3.55 بجے بحریہ کی ایک کشتی ’نیلکمل‘ مسافر بردار جہاز سے ٹکرا گئی۔ شام 7.30 بجے تک کی اطلاع کے مطابق 101 کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے اور 13 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ہلاک ہونے والے 13 افراد میں 10 عام شہری اور 3 نیوی کے اہلکار ہیں۔ شدید زخمی دو افراد کو نیوی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 11 کرافٹ اور 4 ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے بحریہ، کوسٹ گارڈ اور پولیس نے امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ مزید لاپتہ افراد کے بارے میں حتمی معلومات کل صبح دستیاب ہوں گی۔ سوگوار خاندانوں کو سی ایم ریلیف فنڈ سے 5 لاکھ ایکس گریشیا دیے جائیں گے۔ پورے واقعے کی تحقیقات پولیس اور بحریہ کرے گی۔‘‘
واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کشتی آہستہ آہستہ پانی میں ڈوب رہی ہے۔ لوگوں کو لائف جیکٹس پہن کر دوسری کشتیوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…
ڈاکٹر سید فاروق، صدر ہمالیہ ڈرگس نے مسابقۂ قرآن کریم کے کامیاب انعقاد پر مسرت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…
نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ…
وزیر اعظم نریندر مودی نئی دہلی میں ایشین پیرا گیمز 2026 میں شاندار کارکردگی کا…
نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوار کے بیٹے پارتھ پوار نے ایک بارپھر دہرایا کہ آئندہ پارٹی…