علاقائی

Viksit Bharat Sankalp Yatra: وکست بھارت سنکلپ یاترا  نےکئی ریاستوں میں کثیر تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا

صرف دو مہینوں میں، وکست بھارت سنکلپ یاترا نے پورے ہندوستان کا دل اپنی طرف کھینچ لیا ہے، جس نے 15 کروڑ سے زیادہ پرجوش شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ لوگوں کی یہ بہت بڑی شرکت ترقی پزیر اور جامع ہندوستان کی طرف ایک متحد راستہ بنانے کے لیے یاترا کے اثرات کے بارے میں بہت کچھ بتاتی ہے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا ایک تاریخی پہل ہے جس کا مقصد ملک بھر میں سرکاری اسکیموں کی 100فیصدعمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کی ریاستوں میں مہم شروع ہونے کے بعد لوگوں کی شرکت کی تعداد میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا۔ جہاں یاترا میں شرکت کرنے والےافراد کی تعداد  13 دسمبر 2023 کو ہفتہ 4 کے اختتام پر 2.06 کروڑ لوگوں تک پہنچی تھی، وہیں 5ویں ہفتے کے اختتام پر 22 دسمبر 2023 تک یہ تعداد بڑھ کر 5 کروڑ ہو گئی۔ اگلے چار ہفتوں میں، یاترا میں شریک ہونے والوں کی تعداد میں  10 کروڑ کا اضافہ ہواجس سے کروڑوں شرکاء کی تعداد نے 15 کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔ 17 جنوری تک وکست بھارت سنکلپ یاترا ڈیش بورڈ نے 15.34 کروڑ شرکاء کو پڑھا جس میں 2.21 لاکھ گرام پنچایتوں اور 9,541 شہری مقامات شامل ہیں۔

جان بھاگیداری: ہر قدم ایک ساتھ:

یاترا ‘‘جن بھاگیداری’’(عوامی شرکت) کی روح کو مجسم کرتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کئے گئے  اس پروگرام کا مقصد شہروں اور دیہاتوں میں سفر کرنے والی  آئی ای سی وین کے ذریعے فلاحی اسکیموں کے ساتھ ہر اہل فرد تک پہنچنا ہے۔ ان وینز کے ذریعے، یہ کمیونٹیز کو سرکاری اسکیموں، پائیدار کھیتی باڑی، اور سستی صحت کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی اور مالی آزادی تک رسائی کے بارے میں معلومات سے آراستہ کرتی ہے۔

ہیلتھ کیمپوں میں 4 کروڑ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی

17 جنوری 2023 تک، ہیلتھ کیمپوں میں 4 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ مائی بھارت پر 38 لاکھ سے زیادہ رجسٹریشن ہیں۔ سبھی کے لیے قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے 2 کروڑ سے زیادہ آیوشمان بھارت صحت کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ یاترا نے دو لاکھ سے زیادہ گرام پنچایتوں کا احاطہ کیا ہے۔ 11 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے 2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے سلسلہ میں عہد کیا۔

ٹھوس اثر، قریہ بہ قریہ:

یاترا کا اثر ناقابل تردید ہے۔ 1 لاکھ سے زیادہ گرام پنچایتوں نے آیوشمان کارڈز کے لیے 100فیصدعمل درآمد کا نشانہ حاصل کرلیا ہے حاصل کر لی ہے، جس سے لاکھوں لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال تک رسائی ممکن  ہوئی ہے۔ ‘ہر گھر جل’ اسکیم کے ذریعے صاف پانی اب 79,000 گرام پنچایتوں تک پہنچ گیا ہے، جب کہ 1.38 لاکھ گرام پنچایتوں میں 100فیصد زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن شفافیت اور سلامتی  کے عمل  میں آسانی کی راہ ہموار کررہی ہے۔ مزید برآں، 17,000 سے زیادہ گرام پنچایتوں نے کھلے میں رفع حاجت سے نجات کا ہدف حاصل کرلیا  ہے، جو صاف ستھری زندگی گزارنے کا ثبوت ہے۔

اعداد و شمار سے آگے، ایک مشترکہ خواب:

یاترا کی حقیقی کامیابی ایک اجتماعی خواب کو لوگوں کی آنکھوں میں روشن کرنے میں مضمر ہے – ایک ایسے ہندوستان کا خواب جہاں ترقی ہر دہلیز تک پہنچے، جہاں خوشحالی سب کی مشترکہ ہو، اور جہاں ترقی بااختیار زندگیوں میں بدل جائے۔ ہر احاطہ شدہ گرام پنچایت، ہر اندراج شدہ مستفید، اور ہر ایک عہد کے ساتھ، یاترا ہندوستان کو اس خواب کو حقیقت بنانے کی سمت میں ایک قدم اور آگے لے جاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

48 minutes ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

1 hour ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

3 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

3 hours ago