علاقائی

Arvind Kejriwal News: وزیر اعظم مودی جس پر بد عنوانی کا الزام عائد کرتے ہیں اسے ہی نائب وزیر اعلی بنا دیتے ہیں،اروند کیجریوال کا وزیر اعظم پر نشانہ

دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ (27 ستمبر) کو دہلی اسمبلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے تحقیقاتی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بی جے پی کو شرم آتی ہے؟ اجیت پوار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس شخص پر وزیر اعظم بد عنوانی کا الزام لگاتے ہیں، وہ انہیں ریاست کا نائب وزیر اعلیٰ بنا دیتے ہیں ۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ ایسے 25 جواہرات پی ایم نریندر مودی کے جواہرات ہیں۔

کیجریوال نے کہا، “میں نے چار پانچ دن پہلے موہن بھاگوت کو ایک خط لکھا تھا، اس خط میں میں نے ان سے پانچ مسائل پر بات کی تھی۔ اس میں ایک مسئلہ یہ تھا کہ وزیر اعظم مودی نے اس ملک کے سب سے بڑے بدعنوان لیڈروں کو ای ڈی اور سی بی آئی کا خوف دلا کر یا پھر پیسوں کا لالچ دے کر دوسری پارٹیوں سے توڑ کر بی جے پی میں شامل کراتے ہیں ، کیا وہ (موہن بھاگوت) ان سے اتفاق کرتے ہیں؟”

انہوں نے مزید کہا، “27 جون 2023 کو وزیر اعظم نے کہا کہ اجیت پوار پر 70 ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالے کا الزام ہے، ہم انہیں جیل بھیج دیں گے۔ پانچ دن کے بعد 2 جولائی کو انہوں نے انہیں اپنی حکومت میں شامل کیا۔ اور انہیں ڈپٹی چیف منسٹر بنا دیا میں ان سے (بی جے پی) پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ کو شرم آتی ہے… جب آپ اپنی گلی اور اپنے گھر جاتے ہیں تو کیا منہ دکھاتے ہیں؟

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Maruti Suzuki: ماروتی سوزوکی نے ’میک ان انڈیا‘پہل کو بڑھاتے ہوئے 3 ملین برآمدات مکمل کیں

ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…

3 minutes ago

Weather Update: دہلی کے درجہ حرارت میں آئے گی زبردست گراوٹ، کئی ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم

ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…

1 hour ago

Sambhal Violence: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد سنبھل پہنچا، پولیس حکام سے ملاقات کر وشنو جین کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…

2 hours ago