علاقائی

Heatwave: ابھی سے ستانے لگی گرمی خدا خیر کرے، کئی مقامات پر درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کر گیا

 Heatwave: دہلی سمیت  شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں فروری کے مہینے  میں ہی گرمی نے اپنا ستم  برپا کررہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات تقریبا ایک مہینے پہلے سے ہی ہیٹ ویو کی وارننگ دے چکا ہے۔ جس کی وجہ سے ایسا اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس سال کم بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل 21 فروری کو دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کل یعنی 20 فروری کو دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے نو ڈگری زیادہ یعنی 33.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور یہ دن 1969 کے بعد فروری کا تیسرا گرم ترین دن تھا۔ 20 فروری کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے نو ڈگری زیادہ تھا۔

آج (منگل) ملک کی راجدھانی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج آسمان صاف رہنے کی امید ہے۔ تاہم 22 فروری سے 26 فروری تک دہلی میں جزوی طور پر ابر آلود ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی، ان دنوں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے ​​31 ڈگری کے درمیان رہے گا۔

بڑھتی ہوئی گرمی کے درمیان بارش کا الرٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق 21 اور 23 فروری کے درمیان شمال مشرقی ہندوستان کے علاقوں میں شدید بارش کے امکانات ہیں۔ اروناچل پردیش میں 21 اور 22 فروری کو زبردست بارش ہوسکتی ہے۔ اروناچل کے علاوہ شمال مشرق میں تیز ہواؤں کی توقع ہے۔ آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ اور منی پور میں تیز گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مغربی ہمالیائی علاقوں میں ہلکی بارش یا برف باری دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شمالی پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
 گجرات میں شدید گرمی
انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کے مطابق گجرات کے کچھ علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ ان علاقوں کے لیے سب سے پہلے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

18 minutes ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…

25 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

1 hour ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago