-بھارت ایکسپریس
Pakistani Girl: پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی اور ملائم سنگھ یادو کی محبت کی کہانی کی شروعات 2019 میں آن لائن ملٹی پلیئر لوڈو گیم سے شروع ہوئی۔ پھر ان دونوں نے ملنے کا منصوبہ بنایا ۔اقرا نیپال کے راستے ہندوستان پہنچی اور ملائم کے ساتھ رہنے لگی۔ یہ سارا معاملہ ہندوستان سے پاکستان میں ایک واٹس ایپ کال کے بعد پولیس کے علم میں آیا۔ جس کے بعد پولیس نے اقرا کو گرفتار کر لیا۔ اب اتوار 19 فروری کو امرتسر میں اٹاری واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف کے فوجیوں نے اقرا کو پاک رینجرز کے حوالے کر دیا۔
19 سالہ پاکستانی لڑکی اقرا اور بھارتی لڑکا ملائم سنگھ آن لائن لوڈو کھیلا کرتے تھے ، اسی دوران نا جانے کب انہیں ایک دوسرے سے پیار ہو گیا اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملائم نے گزشتہ سال اقرا کو پاکستان سے نیپال بلایا اور دونوں نے شادی کر لی۔
نیپال سے بہار کے راستے ہندوستان میں داخل ہوئی
نیپال میں شادی کرنے کے بعد ملائم اقرا کو اپنے ساتھ بہار کے بیر گنج لے گیا، جہاں دونوں بہار کی راجدھانی پٹنہ پہنچ گئے۔ وہاں سے دونوں بنگلور چلے گئے اور جوناسندرا علاقے میں کرائے کا مکان لے کر ساتھ رہنے لگے۔شادی کے بعد ملائم نے ستمبر 2022 سے سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔
ہندو لڑکی کو نماز پڑھتے دیکھ کر پڑوسی حیران رہ گئے
یہی نہیں، اقرا کا نام بدل کر روا یادو رکھنے کے بعد ملائم نے اس کا آدھار کارڈ بھی بنوایااور ہندوستانی پاسپورٹ کے لیے درخواست بھی دی۔ اس دوران پڑوسی ہندو لڑکی کو نماز پڑھتے دیکھ کر حیران ہوگئے ۔
پولیس نےملائم کے گھر پر چھاپہ مارا۔ جہاں سے انہیں اقراء کا پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوا۔ اقرا کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ملائم کی ماں بہو کو ہندوستان لانے پر بضد
پولیس کو شبہ تھا کہ وہ پاکستان کے لیے جاسوسی نہیں کر رہی تھی لیکن تحقیقات کے بعد حکومت ہند نے اسے پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ انہیں گزشتہ اتوار کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔ تو دوسری طرف اتر پردیش کے پریاگ راج کے گاؤں مقصودن میں رہنے والی ملائم کی والدہ اپنی بہو اقرا کو ہندوستان لانے پر بضد ہیں۔ جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ محبت کرنے والے جوڑے کی علیحدگی کا انہیں بھی دکھ ہے۔ لیکن، قانون سب سے اوپر ہے۔
-بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…