علاقائی

Delhi New Mayor: تین ناکام کوششوں کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر بدھ کو ملے گا دہلی کا نیا میئر

دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے میئر کے عہدے کے لیے انتخاب کرانے کی تین ناکام کوششوں کے بعد سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انتخاب کا مرحلہ طے ہو گیا ہے اور بدھ کو دہلی کو نیا میئر مل جائے گا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کی جانب سے کارپوریشن ہاؤس کی میٹنگ بلانے کی منظوری کے بعد میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے چھ ارکان کے عہدوں کے لیے انتخابات 22 فروری کو ہوں گے۔ 17 فروری کو عدالت عظمیٰ نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کی پہلی میٹنگ بلانے کے لیے 24 گھنٹے کے اندر نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ میئر، ڈپٹی میئر اور شہری ادارہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کے انتخاب کی تاریخ طے کی جا سکے۔

گزشتہ سال 4 دسمبر کو  ہوئے انتخابات

عدالت نے حکمراں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی میئر امیدوار شیلی اوبرائے کی درخواست پر سماعت کے بعد یہ حکم جاری کیا۔ عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ ایم سی ڈی کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کے نامزد کردہ ممبران میئر کے انتخاب کے لیے ووٹ نہیں دے سکتے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) ایکٹ، 1957 کے مطابق، میونسپل انتخابات کے بعد ایوان کے پہلے اجلاس میں میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ تاہم بلدیاتی انتخابات ہوئے دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ بلدیاتی انتخابات گزشتہ سال 4 دسمبر کو ہوئے تھے۔

پہلی میٹنگ 6 جنوری کو ہوئی تھی

ایوان کا اجلاس پہلی بار بلدیاتی انتخابات کے ایک ماہ بعد 6 جنوری کو بلایا گیا تھا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ارکان کے درمیان گرما گرم تیکھی بحث کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اس کے بعد 24 جنوری اور پھر 6 فروری کو بلائے گئے دوسرے اور تیسرے اجلاس کی قواعد  مکمل نہ ہوسکی اور دونوں کو میئر کا انتخاب کیے بغیر ملتوی کردیا گیا۔ اس بحران نے سالانہ بجٹ کی کارروائی کو بھی متاثر کیا اور سال 2023-24 کے ٹیکسوں کا شیڈول 15 فروری کو ایم سی ڈی کے اسپیشل آفیسر نے پاس کیا۔

قواعد کے مطابق ٹیکس کا شیڈول 15 فروری کو یا اس سے پہلے ایوان سے پاس کرنا ہوتا ہے۔ تاہم، توقع ہے کہ بجٹ کا بقیہ حصہ ضرورت کے مطابق 31 مارچ سے پہلے ایوان سے منظور کر لیا جائے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایات کے مطابق بدھ کو ہونے والے ایوان کے اجلاس میں 6 جنوری کو ملتوی ہونے والے ایوان کے پہلے اجلاس کی کارروائی ہوگی۔

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

2 minutes ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

19 minutes ago

Bhartiya Patrakarita Mahotsav: بھارت ایکسپریس کی اہم شراکت سے اندور میں صحافت کا مہاکمبھ اختتام پذیر

اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…

2 hours ago

Adani Group: اڈانی گروپ اور کچھ یونیورسٹی نے گرین انرجی سینٹر آف ایکسیلنس کا کیا آغاز، ہر سال 10 ہزار سے زائد طلبہ کو ملے گی تربیت

اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…

3 hours ago