علاقائی

National Investigation Agency: گینگسٹردہشت گرد گٹھ جوڑ پربڑی کارروائی، ملک کی کئی ریاستوں میں این آئی اے کے چھاپے، 70 سے زیادہ مقامات پر چھاپے

National Investigation Agency: گینگسٹر-دہشت گرد گٹھ جوڑ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ملک کی کئی ریاستوں میں چھاپے مارے ہیں۔ این آئی اے کی ٹیمیں پنجاب، ہریانہ، راجستھان، دہلی، چندی گڑھ، یوپی، گجرات، ایم پی میں 70 سے زیادہ مقامات پر بیک وقت چھاپے مار رہی ہیں۔ گینگسٹر اور دہشت گرد گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے چھ ماہ کے دوران ملک کے کئی حصوں میں این آئی اے کا یہ چوتھا بڑا چھاپہ ہے۔ یہ پوری کارروائی این آئی اے نے بدمعاشوں اور ان کے مجرمانہ سنڈیکیٹ کے خلاف درج مقدمات کے سلسلے میں کی ہے۔ این آئی اے کی طرف سے لارنس بشنوئی گینگ سے گزشتہ 3 ماہ میں کی گئی پوچھ گچھ کی بنیاد پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب میں سرگرم مختلف گروہوں کے گرگہوں  پر این آئی اے کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ این آئی اے کے آج کے چھاپے کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ بدمعاشوں کو ہتھیار کہاں سے مل رہے ہیں۔ بڑے گینگسٹر سنڈیکیٹس جہاں یہ چھاپے مارے جارہے ہیں ان میں لارنس بشنوئی گینگ، کالا جتھیڑی گینگ اور نیرج بوانا گینگ شامل ہیں۔ گجرات کے گاندھی دھام میں لارنس بشنوئی کے ساتھی کلوندر پر NIA کا چھاپہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق  کلوندر طویل عرصے سے گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بھی یہاں بشنوئی گینگ کے لوگوں کو پناہ دینے کے معاملے سامنے آئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ کلوندر کا تعلق انٹرنیشنل ڈرگ سنڈیکیٹ سے بھی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

5 minutes ago

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

48 minutes ago

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

2 hours ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

2 hours ago