علاقائی

Weather News: یوپی میں چلچلاتی دھوپ سے لوگوں کا حال ہواخراب، کل ہو سکتی ہےتیز آندھی کے ساتھ بارش

Weather News:  اتر پردیش میں لوگ چلچلاتی دھوپ سے پریشان ہیں۔ یوپی کے کئی شہروں میں پارہ 42 ڈگری کو پار کر گیا ہے۔ لو نے لوگوں کو گھروں میں قید کر رکھا ہے۔ تپتی دوپہر میں سڑکیں بھی خالی نظر آتی ہیں۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے دن سورج سے راحت ملے گی۔ کئی علاقوں میں طوفان اور بارش کے بعد موسم میں تبدیلی آنے کا امید ہے۔

تو دوسری طرف آئی ایم ڈی نے اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں اگلے دو دنوں تک شدید ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی ہے۔ گرمی کی لہر نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کو مغربی اتر پردیش کے 17 اضلاع میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ریاست کی راجدھانی لکھنؤ میں آج یعنی 22 مئی کو کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جہاں ایک طرف عوام کو گرمی اور گرمی کی لہر سے راحت ملنے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔ دوسری طرف یوپی سے تعلق رکھنے والے محکمہ موسمیات کے سائنسدان منیش نے کہا کہ کل سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں- پی ایم مودی نے کبھی بھی 2000 کے نوٹ کو غریبوں کا نوٹ نہیں سمجھا،نوٹ نکالنے کے خلاف تھے پی ایم

کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تو دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 27 مئی تک موسم بدلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ہیٹ ویو کے باعث ہری سبزیوں پر براہ راست اثر نظر آرہا ہے۔ سورج کی شدید گرمی سے ہری سبزیاں جھلسنے لگی ہیں۔ تالابوں اور ندیوں کا پانی بھی سوکھ گیا ہے، ان کی مدد سے کسان اپنے کھیتوں کو سیراب کرتے تھے۔ اب کسانوں کی آنکھوں میں مانسون کا انتظار دکھائی دے رہا ہے۔ اگر مانسون بروقت دستک دے تو کسانوں کو کافی ریلیف مل سکتا ہے اور نقصانات سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔ اچھی بارشوں سے نہ صرف سبزیاں بحال ہوں گی بلکہ دھان کی بوائی کے لیے کھیت کو تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

India’s remarkable rise in global intellectual property: عالمی دانشورانہ املاک اور اختراعی درجہ بندی میں ہندوستان کا قابل ذکر اضافہ

عالمی جدت طرازی اور املاک دانش (آئی پی) کے منظر نامے میں ہندوستان کے بڑھتے…

1 hour ago

AAA گیمز کے ساتھ بڑھا ہندوستانی گیمنگ انڈسٹری کا عالمی غلبہ، نئی بلندیوں کو کیا حاصل

ہندوستانی گیمنگ انڈسٹری ایک نئی بلندی پر ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ گھریلو کمپنیاں اب…

1 hour ago

India’s business activity surges to 3-month high: ہندوستان کی کاروباری سرگرمی نومبر میں 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچی: رپورٹ

HSBC کا فلیش انڈیا کمپوزٹ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس S&P گلوبل کے ذریعے مرتب کیا گیا…

2 hours ago