علاقائی

Noida Crime News: نوئیڈا میں ایک مکان سے دو خواتین اور دو مردوں کی لاشیں بر آمد،پولیس تحقیقات میں مصروف

اترپردیش کے نوئیڈا ضلع سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ جمعہ کو، پولیس نے یہاں ایکوٹیک-3 تھانہ علاقے کے توسیانہ گاؤں میں ایک گھر میں رہنے والے دو نوجوانوں اور دو خواتین کی لاشیں برآمد کیں۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ تحقیقات کے دوران موقع پر پہنچی پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ چاروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے اور چاروں کی موت کو دو دن ہوچکے ہیں۔ امکان یہ  ہے کہ یہ لوگ دم گھٹنے سے مرے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بہن بھائی شامل ہیں۔

اس واقعے کے بارے میں پولیس کے ڈپٹی کمشنر (زون II) سنیتی نے میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کی رات پولیس اسٹیشن ایکوٹیک -3 کو اطلاع ملی کہ توسیانہ گاؤں کے ایک کمرے سے بدبو آ رہی ہے۔ اس کے بعد جب اہلکار موقع پر پہنچے تو انہوں نے کمرے کا دروازہ بند پایا۔ دروازہ توڑ کر اندر دیکھا تو چاروں افراد کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں اور ان سے بدبو آ رہی تھی۔ فی الحال چاروں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے مزید بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت چندریش، راجیش، ببلی اور نشا کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ چاروں ہاتھرس کے سکندر راؤ کے رہنے والے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ تمام لوگ ایک چھوٹے سے کمرے میں رہتے تھے اور چندریش پراٹھے کی دکان چلاتا تھا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ موقع پر آلو ابالنے کے لیے ایک بڑا برتن ملا اور گیس جلی ہوئی ملی۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ دیکھنے سے پہلی نظر میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ گیس جلنے سے کمرے میں آکسیجن کی کمی تھی اور چاروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ واضح ہوسکے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago