اسپورٹس

وشاکھا پٹنم ٹسٹ میں ٹیم انڈیا کی گرفت مضبوط، یشسوی جیسوال کی شاندار اننگ کے بعد بمراہ کی خطرناک گیند بازی، ایسا رہا دوسرا دن

INDIA vs ENGLAND 2nd Day Report: وشاکھا پٹنم ٹسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ٹیم انڈیا کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 28 رن ہے۔ ہندوستان کے لئے سلامی بلے بازروہت شرما اور یشسوی جیسوال ناٹ آؤٹ لوٹے۔ وہیں ہندوستانی ٹیم کی سبقت 171 رنوں کی ہوگئی ہے۔ آج کے دن یشسوی جیسوال نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ یشسوی جیسوال 209 رن بناکرجمی اینڈرسن کی گیند پرپویلین لوٹے۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلی اننگ میں 396 رنوں کا اسکوربنایا، جس کے جواب میں انگلینڈ کی اننگ 253 رنوں پرسمٹ گئی۔

یشسوی جیسوال کے بعد بمراہ کا جلوہ

آج کا دن یشسوی جیسوال اورجسپریت بمراہ کے نام رہا۔ یشسوی جیسوال نے اپنے ٹسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔ وہیں، جسپریت بمراہ نے اپنی خطرناک گیند بازی کے آگے انگریز بلے بازوں کوگھٹنے ٹیکنے پرمجبور کردیا۔ جسپریت بمراہ نے 6 انگریز بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے علاوہ کلدیپ یادو کو 3 کامیابی ملی۔ اکشرپٹیل نے ایک وکٹ اپنے نام کیا۔ انگلینڈ کے لئے پہلی اننگ میں سلامی بلے باز جیک کراؤلی نے سب سے زیادہ 76 رنوں کی اننگ کھیلی، لیکن اس کے علاوہ باقی بلے بازوں نے مایوس کیا۔ نتیجتاً انگلینڈ کی پہلی اننگ 253 رنوں پر سمٹ گئی۔

اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کربلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا نے 396 رنوں کا اسکوربنایا۔ یشسوی جیسوال نے اپنے ٹسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری لگائی۔ انگلینڈ کے لئے جمی اینڈرسن، شعیب بشیراور ریحان احمد نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔ حیدرآباد ٹسٹ کے ہیرو ٹام ہارٹلی نے شرے یس ایئر کا وکٹ اپنے نام کیا۔

اب تک وشاکھا پٹنم ٹسٹ میں کیا کیا ہوا؟

ہندوستانی ٹیم نے دوسرے دن 6 وکٹ پر 336 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ روی اشون ساتویں بلے باز کے طور پر پویلین لوٹے۔ اس وقت ٹیم انڈیا کا اسکور 364 رن تھا۔ یشسوی جیسوال ڈبل سنچری بنانے کے بعد جمی اینڈرسن کا شکاربنے۔ بہرحال، ہندوستانی ٹیم 396 رنوں پرسمٹ گئی۔ اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 253 رنوں پرآل آؤٹ ہوگئی۔ اب ہندوستانی ٹیم نے دوسرے دن اپنی سبقت کو مضبوط کیا۔ وہیں بین اسٹوکس کی قیادت والی انگلینڈ ٹیم ہندوستان کوکم ازکم اسکور پرروکنا  چاہے گی۔ واضح رہے کہ حیدرآباد ٹسٹ میں انگلینڈ نے ٹیم انڈیا کو 28 رنوں سے ہرا دیا تھا۔ اس طرح انگلینڈ 5 ٹسٹ میچوں کی سیریز 0-1 سے آگے ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

8 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

10 hours ago