اسپورٹس

BCCI Guidelines: روہت شرما نے بی سی سی آئی کے قواعد پراٹھائے سوال، اجیت اگرکر نے کہا- یہ کوئی اسکول نہیں…

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ  (بی سی سی آئی) نے بارڈر-گاوسکر ٹرافی 2024-2025 میں ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد کھلاڑیوں کے لیے کچھ نئے اصول بنائے ہیں۔ نئے قوانین کو 10 پوائنٹس میں تقسیم کیا گیا، جس میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا اور کھلاڑیوں کا اپنے اہل خانہ کے ساتھ ٹور پر نہ جانا شامل تھا۔ اب بھارتی کپتان روہت شرما نے ان قوانین پر سوالات اٹھائیں  ہیں۔ اس دوران چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے کہا کہ یہ کوئی اسکول نہیں ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 18 جنوری کو ٹیم انڈیا کے چیف سلیکٹر اجیت آگرکر نے کپتان روہت شرما کے ساتھ مل کر ایک پریس کانفرنس میں چمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کیا۔ ٹیم کے اعلان کے بعد روہت اور چیف سلیکٹر کے ساتھ کافی سوال و جواب ہوئے۔ اس دوران بی سی سی آئی کے نئے قوانین پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

روہت شرما سے بی سی سی آئی کی نئی پالیسی کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔ اس کے جواب میں روہت شرما نے کہا، “آپ کو ان قوانین کے بارے میں کس نے بتایا؟ کیا یہ بی سی سی آئی کے آفیشل ہینڈل سے آئے ہیں؟ انہیں باضابطہ طورپر آنے دیں۔” اس کے علاوہ روہت شرما کو پریس کانفرنس میں یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ تمام کھلاڑی انہیں نئے قوانین کے حوالے سے فون کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ اجیت اگرکر نے بی سی سی آئی کے نئے قوانین پر کہا، “ہر ٹیم کے کچھ اصول ہوتے ہیں اور آپ کھیلتے ہوئے اصولوں پر عمل کرتے ہیں۔ یہ اسکول نہیں ہے، یہ کوئی سزا نہیں ہے۔ آپ قدرتی طور پر کچھ چیزوں کو فولو کرتے ہیں۔جیسے کہ ہر ٹیم کرتی ہے، جیسے جیسے آپ  آگے بڑھتے ہیں،آپ  ایسے ریفان کرتے رہتے ہیں۔

چمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم انڈیا اسکواڈ

روہت شرما (کپتان)،  شبمن گل (نائب کپتان)،  وراٹ  کوہلی، شریس ایئر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)،  رشبھ پنت (وکٹ کیپر)،  ہاردک پانڈیا، یشسوی جیسوال،  رویندر جڈیجہ،  اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ،  محمد شامی، ارشدیپ سنگھ،  واشنگٹن سندر۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Importance of Hindi: ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا-ملک اور سماج کے لیے خطرناک ہے انگریزی ذہنیت، بچوں کو اقدار دینا ضروری

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…

1 hour ago

PrayagrajMahakumbh2025: مہاکمبھ میں ہوئی وائرل مونالیسا ، نشیلی آنکھوں اور تیکھے نین نقش والی لڑکی سوشل میڈیا پر چھائی

سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی  نین نقش والی اس مالا بیچنے والی  لڑکی …

1 hour ago

14 فروری کو مرکز کے ساتھ کسانوں کی میٹنگ، ڈلیوال نے طبی مدد لینے پر کیا اتفاق

سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…

1 hour ago

Amit Shah participate in Dahi Chura program: جے ڈی یو لیڈر سنجے جھا کے دہی چوڑا پروگرام میں پہنچے امت شاہ

دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…

1 hour ago