انٹرٹینمنٹ

AICWA Writes Letter to Poonam Pandey: پونم پانڈے کے ذریعہ فرضی خبر پھیلانے پر زبردست ہنگامہ، کارروائی کا مطالبہ، AICWA نے پولیس سے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

سروائیکل کینسرپر بیداری پھیلانے کے لئے اپنی موت کی فرضی خبرکا سہارا لینا اب پونم پانڈے کو بھاری پڑسکتا ہے۔ آل انڈیا سنے ورکرس ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیواے) نے پونم پانڈے اوران کے منیجرکے خلاف پولیس میں شکایت دی ہے۔ شکایت میں پونم پانڈے اوران کے منیجر کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں آل انڈیا سنے ورکرس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سروائیکل کینسرکی وجہ سے پونم پانڈے کی موت کی فرضی خبرسے ہندوستانی فلم انڈسٹری حیران رہ گئی تھی۔ اس فرضی نیوز کو پونم پانڈے نے پبلسٹی اسٹنٹ کے لئے تیارکیا تھا اوراسے ان کے منیجر نے کنفرم بھی کیا تھا۔ اس فرضی خبر نے ان تمام ہندوستانیوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے، جنہوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کی۔

کارروائی کا مطالبہ

خط میں تنظیم نے ممبئی کے وکرولی پولیس اسٹیشن کے سینئرپولیس انسپکٹرسے اپیل کی ہے کہ وہ شہرت حاصل کرنے کے لئے فرضی خبرپھیلانے پرپونم پانڈے اوران کے منیجر دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ کوئی اورایسی حرکت نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:  Poonam Pandey 10 days Marriage: صرف 10 دنوں تک ہی چل پائی تھی پونم پانڈے کی شادی، شوہر پر لگایا تھا یہ بڑا الزا

کیا ہے پورا معاملہ

مشہورماڈل اوراداکارہ پونم پانڈے سے متعلق گزشتہ روز خبرآئی کہ سروائیکل کینسرکی وجہ سے ان کی موت ہوگئی ہے۔ پونم پانڈے کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ان کے موت کی خبرکی تصدیق کی گئی۔ اس کے بعد انڈسٹری کے لوگ حیران ہوگئے۔ کئی لوگوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کرنا شروع کردیا، لیکن ایک دن بعد ہی پونم پانڈے سامنے آئیں اورواضح کردیا کہ وہ زندہ ہیں۔ پونم پانڈے نے اپنے اس قدم پروضاحت دی۔ پونم پانڈے نے بتایا کہ وہ سروائیکل کینسر سے متعلق بیداری پھیلانا چاہتی تھیں، اس لئے انہوں نے ایسا قدم اٹھایا۔ حالانکہ انہوں نے ان لوگوں سے معافی بھی مانگی ہے، جن کا دل اس فرضی خبرسے مایوسی ہوئی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

1 hour ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

3 hours ago