علاقائی

UP News: ایڈمٹ کارڈ لینے اسکول گئی طالبہ ، گھر نہ لوٹی، سات دن بعد نہر سے لاش برآمد، ہنگامہ برپا

UP News: یوپی کے شراوستی ضلع سے ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ گھر سے دو کلومیٹر دور واقع اسکول میں انٹر کا پرچہ دینے کے لیے ایڈمٹ کارڈ لینے گئی 17 سالہ طالبہ کی لاش نہر میں تیرتی ہوئی ملی۔ لواحقین کا الزام ہے کہ کسی نے ان کی بیٹی کو اغوا کر کے قتل کیا اور لاش نہر میں پھینک دی۔

یہ معاملہ شراوستی ضلع کے بھنگا کوتوالی علاقے کے گاؤں ریوالیہ سے متعلق ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 7 فروری کو طالبہ گھر سے 2 کلومیٹر دور جے آر وی انٹر کالج میں ایڈمٹ کارڈ لینے کے لیے صبح 10 بجے نکلی تھی۔ لیکن اس کے بعد وہ واپس نہیں لوٹی۔ طالبہ انٹرمیڈیٹ میں پڑھتی تھی اور اس بار اسے انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینا تھا۔ طالبہ ایڈمٹ کارڈ لے کر گھر نہ پہنچی اور مشکوک حالات میں غائب ہوگئی، جس کے بعد لواحقین نے کافی تفتیش بھی کی تاہم لڑکی نہ ملنے پر اغوا کی رپورٹ درج کرادی گئی۔ اس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی لیکن 14 فروری تک پولیس کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں- Bharat Jodo Yatra: راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے فاروق عبداللہ، پرینکا-راہل سے گلے مل کر لٹایا پیار

نہر سے لاش برآمد

منگل کو ہی پولیس کو اطلاع ملی کہ گلولا تھانہ علاقہ کے بھوساوا گاؤں کے نزدیک ایک نہر میں ایک لاش تیر رہی ہے۔ اس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو باہر نکالا۔ لاش کو باہر نکالنے کے بعد جب اس کی شناخت کی گئی تو یہ لاپتہ طالبہ کی لاش نکلی۔ اس کے بعد لڑکی کے گھر والوں سمیت پورے گاؤں میں ہنگامہ مچ گیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔

اس پورے معاملے میں متوفی طالبہ کے والد نے الزام لگایا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے اغوا کرکے قتل کیا اور اس کی لاش کو نہر میں پھینک دیا۔ فی الحال پولیس اس پورے معاملے میں ہر پہلو سے جانچ کر رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Champions Trophy 2025: چیمپئنز ٹرافی کا مکمل شیڈول جاری، جانئے کب کھیلا جائے گا بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان…

15 minutes ago

Election Commission: ’ویب سائٹ پر جائیں اور ڈیٹا دیکھیں‘، کانگریس نے مہاراشٹر ووٹر لسٹ پر اٹھائے سوالات تو ای سی آئی نے دیا جواب

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کو لے کر گزشتہ کچھ دنوں سے کانگریس مرکزی حکومت کے ساتھ…

2 hours ago

A new era of cricket will begin in the valley: وادی میں کرکٹ کا نیا دور شروع ہوگا، نوجوانوں کے خواب ہوں گےپورے

بڑے صنعت کار گوتم اڈانی اور کرکٹ کے بھگوان کہلانے والے سچن تندولکر نے بھی…

3 hours ago