علاقائی

Agra: جی 20 سربراہی اجلاس کے بعد لوگ سڑک کنارے رکھے گملے لے گئے، پولیس کے چھاپے میں 50 سے زائد گملے برآمد

Agra: ایک طرف اترپردیش کی یوگی حکومت نے گلوبل انویسٹرس سمٹ (G20) کے اجلاس کے حوالے سے شہروں کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ خوبصورتی اور شان و شوکت کا یہ حال ہے کہ لوگ تاج شہر آگرہ کی بدلی ہوئی شکل کو پسند کر رہے ہیں۔ تو دوسری جانب مقامی شہری ایسا کچھ کر رہے ہیں جسے سن کر سب حیران ہیں۔ اس معاملے میں آگرہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک فرم نے مقدمہ دائر کیا ہے۔

آگرہ میں 11 سے 13 فروری تک G-20 سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران شہر کو پھولوں سے سجایا گیا۔ سمٹ ختم ہونے کے دوسرے دن لوگوں نے گملوں اور پھولوں کے پودے چرا لیے۔ اب مقامی پولیس گھر گھر جا کر ان گملوں کی تلاش کر رہی ہے۔

بدھ کو پولیس نے لوگوں کے گھروں پر چھاپہ مار کر 16 بڑے اور تقریباً 50 چھوٹے گملے برآمد کئے۔ پولیس ٹیم ان گملوں کو اپنے ساتھ لے گئی۔ حالانکہ یہ گملے چوری کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی، فی الحال یہ واضح نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Amit Shah in DG-IG Conference: امت شاہ نے کہا- کشمیر سے نارتھ ایسٹ تک سیکورٹی خطرے پر حکومت نے پایا قابو، جی-20 اجلاس ایک اہم چیلنج

ایک گملے کی قیمت ہے 600 سے 1500 روپے تک

G-20 میں آنے والے مہمانوں کے استقبال کے لیے ADA نے فتح آباد روڈ پر واقع ‘I Love Agra Selfie Point’ کو خوبصورتی سے سجایا تھا۔ یہی نہیں بلکہ کشش پیدا کرنے کے لیے اتھارٹی نے ایک پرائیویٹ فرم میسرز پروگارڈ سیکیورٹیز کی مدد سے شہر میں ہزاروں پھولوں کے گملے لگائے تھے۔ ان گملوں کی قیمت 600 سے 1500 روپے تک تھی۔

وہیں اس معاملے میں آگرہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ADA) کے وائس چیئرمین مشہور گور کہتے ہیں کہ G-20 سمٹ کے لیے I Love Agra (Agra) Selfie Point سے تاج محل تک آرائشی پودوں کے گملے لگائے گئے تھے۔ جسے 13 فروری کی رات کچھ نامعلوم افراد نے چوری کر لیا۔ ان میں 10 گملے 24 انچ سائز کے ہیں اور 50 گملے 10 انچ سائز کے ہیں۔ اس معاملے میں سیکورٹی فرم نے اے ڈی اے کی جانب سے تھانہ تاج گنج میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Natural farming: کسانوں کی تقدیر بدل دے گی قدرتی کاشتکاری! مودی حکومت نے ‘نیشنل مشن آن نیچرل فارمنگ’ کو دی منظوری

نیشنل نیچرل فارمنگ مشن کے تحت 10,000 بائیو ان پٹ ریسورس سینٹر قائم کیے جائیں…

25 minutes ago

India’s formal employment: مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں ہندوستان کی رسمی ملازمتوں کی رفتار رہی برقرار

سال کی پہلی ششماہی میں ہندوستان کی باضابطہ ملازمتوں کی تخلیق نے رفتار برقرار رکھی،…

35 minutes ago

Kia India: کِیا انڈیا نے کی 1 لاکھ CKD یونٹس برآمد، 2030 تک 50 فیصد ترقی کا دیا ہدف

Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…

1 hour ago

Apple India: ایپل نے بھارت میں پیداوار میں نیا ریکارڈ قائم کیا، سات ماہ میں پیداوار 10 ارب ڈالر سے کر گئی تجاوز

2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…

2 hours ago

Maruti Suzuki: ماروتی سوزوکی نے ’میک ان انڈیا‘پہل کو بڑھاتے ہوئے 3 ملین برآمدات مکمل کیں

ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…

2 hours ago