علاقائی

UP Lok Sabha Election Result 2024: ’وزیر اعلی یوگی کی بدولت بی جے پی 30 سٹیوں پر کامیابی حاصل کرپائی،غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کا بیان

یوپی کی غازی پور لوک سبھا سیٹ سے انتخاب میں جیت حاصل کرنے والے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لے کر بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم یوگی کی وجہ سے بی جے پی کو ریاست میں 30 سیٹیں ملی ہیں، اگر وہ محنت نہ کرتے تو یہ تعداد اور بھی کم ہوتی۔ افضال نے کہا کہ وزیر اعظم  مودی کا جادو ختم ہو گیا ہے۔ یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ نے بی جے پی کو سنبھالاہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس پی کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ افضل انصاری نے کہا- مودی جی کا جادو ختم ہو گیا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے یوپی کو سنبھالا۔ مودی بنارس سے سے متعلق تینوں سیٹیں ہار گئے۔ بنارس آخری مرحلے میں یوگی کی کوششوں سے جیت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی، اگر یوگی مضبوطی سے آگے نہ آتے تو مودی ہار جاتے۔

افضال کے مطابق- یوگی آدتیہ ناتھ کے چہرے، کوششوں اور جدو جہد  کے سبب  بی جے پی کو یوپی میں 30 سیٹیں ملی ہیں۔ بی جے پی کی منصوبہ بندی اور مودی جی کے چہرے کی بنیاد پر صرف تین سیٹیں ملتیں۔ اب مودی فیکٹر کام نہیں کر رہا۔

افضا ل نے یوگی کی تعریف کی!

دراصل، افضا ل انصاری نے محمد آباد میں اپنی رہائش گاہ پرصحافیوں سے بات چیت کی۔ اس دوران جب ان سے یوپی میں بی جے پی کی کارکردگی پر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی نے جتنی بھی سیٹیں جیتی ہیں وہ یوگی جی کی وجہ سے آئی ہیں۔

افضا ل نے کہا کہ مودی  بنارس سے متصل تینوں سیٹیں ہار چکے ہیں یعنی چندولی، غازی پور اور مچلی شہر۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی کوششوں سے انتخابات کے آخری مرحلے میں کچھ کامیابی ملی ہے۔ اس کی وجہ سے مودی بنارس سے جیت گئے۔ اگر یوگی مضبوطی سے آگے نہ آتے تو مودی خود الیکشن ہار جاتے۔

یوپی میں ایس پی کو سب سے زیادہ سیٹیں ملی ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ یوپی کی کل 80 سیٹوں میں سے ایس پی نے 37 پر جیت حاصل کی ہے۔ وہیں بی جے پی کو 33 سیٹیں ملی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کو 6، آر ایل ڈی کو 2، آزاد سماج پارٹی اور اپنا دل (ایس) کو ایک ایک سیٹ ملی ہے۔ مایاوتی کی پارٹی بی ایس پی کا کھاتہ بھی نہیں کھلا ہے۔

غازی پور میں افضا ل ایک بار پھر جیتے۔

قابل ذکر ہے کہ غازی پور سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار افضا ل انصاری نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پارس ناتھ رائے کو شکست دے کر بڑی جیت حاصل کی ہے۔ افضل انصاری نے اپنے قریبی حریف بی جے پی کے پارس ناتھ رائے کو 1,24,861 ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔ افضل کو 5,39,912 ووٹ ملے جبکہ رائے کو 4,15,051 ووٹ ملے۔ وہیں بی ایس پی کے امیش کمار سنگھ کو 1,64,964 ووٹ ملے۔ وہ تیسرے نمبر پر رہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

10 seconds ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago