بھارت ایکسپریس۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گزشتہ شب اصلاح معاشرہ و سیرت النبیﷺ جیسے اہم اور غی معمولی اہمیت کی حامل موضوعات کے پیش نظر ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، اس مذہبی تقریب میں نامور علما ء کرام اور علاقہ کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔
اس اصلاح معاشرہ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے جہاں ایک طرف نبی آخری الزماں حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی تو وہیں دوسری جانب انہوں نے ملک کی تاریخ اور موجدوہ صورتحال میں نبویﷺ تعلیم اور احکام خداوندی پر عمل آوری کرتے ہوئے برادران وطن کے ساتھ بہتر سلوک اور اعلی اخلاق سے پیش آنے کی نصیحت کی۔
مولانا قمر احمد معراج نے کہا کہ ہندوستان صوفی سنتوں کی زمین ہے ،یہ گنگا جمنی تہذیب کی حامل سرزمین ہے ،یہ وہ سرزمین ہے جہاں مجدد الف ثانی اور تُلسی جیسی عظیم المرتبت شخصیات پیدا ہوئیں، انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی بنیاد پر سارے انسان حضرت آدم کی اورلاد ہیں، لہذا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم ان سے بہتر اخلاق سے پیش آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک مسلمان قرانی تعلیمات جیسے ’ امر بالمعروف اور نہی عن المُنکر پر عمل پیرا نہیں ہوگا کامیابی کیسے مل سکتی ہے ۔،
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے معروف مبلغ مولانا سلمان مظاہری نے کہا کہ اپنے آپ کو نبوی تعلیم سے دور رکھنا اور اپنے ذات کو حضور ﷺ کے سانچے میں نہیں ڈھالیں گے اس وقت تک کامیابی نہیں ملے گی۔ صرف زبانی دعوے کرنے سے کیسے کام چلے گا؟
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…