بگ باس 17 کا پریمیئر ہوچکا ہےسلمان خان کے میزبان کے طور پر واپس آچکے ہیں ۔ اور اس بار بگ باس کے گھر میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی بھی انٹری ہوئی ہے۔سلمان خان نے منور فاروقی کو متعارف کرایا ہے۔اتوار کو جاری ہونے والے نئے پرومو میں، سلمان کو منور کے ساتھ اسٹینڈ اپ کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں وہ اسے بتاتے ہیں کہ جب وہ شو کے دوران بولیں گے تو کامیڈین کو ‘شٹ اپ’ کرنا پڑے گا۔
بگ باس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے نئے پرومو میں سلمان منور کو متعارف کراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ منور کو اپنے ساتھ اسٹیج پر لے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ “اب تک کرتے آئے ہو اسٹینڈ اپ ،” جب منور اس موقع پر “واہ، واہ” کہتے ہیں، تو سلمان جواب دیتے ہیں، “کوئی واہ واہ نہیں کرے گا ۔سلمان پھر آگے کہتے ہیں کہ ، “ویک اینڈ پر جب میں آؤ، تو رہنا شٹ اپ۔ سلمان پھر مزید کہتے ہیں، “کسی کی نا کرنا پینٹ نیچے، اور دعا کرنا فائنل میں کرو ں تمہارا ہینڈ اپ۔
منور کی بگ باس میں انٹری پر کافی ردعمل سامنے آئے ہیں اور آرہے ہیں ۔ ایک صارف نےکہا، منور فاروقی کا بگ باس کے گھر میں خوش آمدید! ڈرامے، اتحاد اور ناقابل فراموش لمحات کے ایک دلچسپ سیزن کے لیے تیار ہوجائیں۔ کھیل شروع ہونے کو ہے۔ دوسرے صارف نے کہا، “منور کی موجودگی بگ باس میں مزاح کا طوفان ثابت ہوگی۔ ایک تبصرہ یہ بھی پڑھا، “واقعی اسے 24/7 دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔
یاد رہے کہ منورفاروقی ایک مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین ہیں ،انہوں نے کنگنا رنوات کی میزبانی میں ہونے والے ریالٹی شو لاک اپ کے پہلے ایڈیشن میں جیت درج کی تھی اور اب لاک اپ کے بعد بگ باس کے گھر میں ان کی انٹر ی ہوئی ہے ۔منور فاروقی کی انٹری کے ساتھ ہی یہ صاف ہوگیا کہ اس بار بگ باس کا یہ سیزن کچھ زیادہ ہی مزیدار ہونے والا ہے۔بگ باس 17 کا پریمیئر 15 اکتوبر کو ہوا ہے اور پیر تا جمعہ رات 10 بجے اور ہفتہ اور اتوار رات 9 بجے کلرز ٹی وی اور JioCinema پر یہ شو نشر ہوتا رہےگا۔
بھارت ایکسپریس۔
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…