بھارت ایکسپریس۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کی تنظیم ’ انجمن تاجدار حرم’ کے زیر اہتمام گزشتہ شب مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا،اس ادبی تقریب کی صدارت سرور بیگ فیضی اور بی ڈی خان نے کی، جبکہ نظامتی کے فرائض سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر اور نوجوان شاعر حافظ ایاز احمد نے کی ۔ اس مشاعرہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی ، تلاوت کے بارگاہ رسالت مآب ﷺ نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا گیا ۔
اس مشاعرہ میں متعدد شعراء کرام نے اپنا اپنا کلام پیش کیا ،اور سامعین نے انہیں داد تحسین سے نوازا۔
ذیل میں چند منتخب شعراء کرام کے کلام پیش کئے جارہے ہیں
سا قد میں کیا اونچا ہوا ہے
مرے لہجے میں بیٹا بولتا ہے
ضمیر فیضی رام نگری
جسے بھی دیکھو جہنم میں ڈال دیتے ہو
تمہارے ہاتھ میں کیا مغفرت کا ٹھیکا ہے
عثمان مینائی
در ج ہے تاریخ کے اوراق پر اپنا عمل
خوں کے دریا میں ابھرنا ڈوب کر اچھا لگا
مشتاق بزمی
وہاں پہ قہر الہی کا انتظار کرو
جہاں پہ ظلم و تشددکی روک تھام نہیں
کلیم طارق
سچ اگر بول دیتا محفل میں
کتنے چہرے اتر گئے ہوتے
وسیم رام پوری
حیا اور شرم زیور ان کا پردہ ان کی زینت ہے
دوپٹے کے بنا یہ لڑکیاں اچھی نہیں لگتی
علی بارہ بنکوی
عدل کی کوئی کرن ہم کو نظر آتی نہیں
بھیج پھر عادل کوئی فاروق سا میرے خدا
حسان ساحر
کرشمہ ہے ہماری محنتوں کا
کمائی کم مگر برکت بہت ہے
جمیل اختر زید پوری
نہ ایک سال نہ اک دن نہ اک گھڑی کے لیے
بھلا دیا ہے تجھے ساری زندگی کے لیے
قاری پرویز یزدانی
حشر تک بجھ نہ پائیں گے وہ چراغ
جو مرے خون سے جلائے گئے
اسلم سیدن پوری
حالات زندگی کے کچھ ایسے بدل گئے
شعلوں سے بچ گئے تھے تو شبنم سے جل گئے
شاداب سرل
تجھ سے بچھڑ کے دل کا عجب حال ہو گیا
کروٹ بدل بدل کے ہی سونا پڑا مجھے
عتیق فتح پوری
اس موقع پر قرب و جوار کے علم دوست اور ادب نواز وں کی کثیر تعداد موجود تھی،جنہوں نے اس ادبی تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…