اسپورٹس

ENG vs AFG: افغانستان کے گیند بازوں کے سامنے انگلینڈ کے بلے باز پست، انگلینڈ کو 69 رنوں سے ملی شکستِ فاش

: راشد خان، مجیب الرحمان اور محمد نبی کی جادوئی اسپن کی بدولت افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے کر 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں سب کوحیران و شسدر کردیا۔ یہ کسی بھی فارمیٹ میں انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی پہلی جیت ہے۔

افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے رحمان اللہ گرباز کی 80 رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت 285 رنز بنائے تھے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 40.3 اوورز میں صرف 215 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے61 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان اور مجیب الرحمان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ محمد نبی نے دو کامیابیاں حاصل کیں۔

افغانستان کی جانب سے دیئے گئے 286 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات خراب رہی۔ جونی بیئرسٹو دوسرے ہی اوور میں صرف ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ بیئرسٹو کو فضل الحق فاروقی نے پویلین بھیجا۔ اس کے بعد جو روٹ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ روٹ 17 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں مجیب الرحمان نے بولڈ کیا۔

اس کے بعد سب کی نظریں ڈیوڈ ملان پر تھیں لیکن ملان افغان اسپنرز کا زیادہ دیر تک سامنا نہ کر سکے۔ وہ 39 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد انگلینڈ نے وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں۔

ایک طرف انگلینڈ کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں کھو رہی تھی۔ دوسری جانب ہیری بروک مسلسل رنز بنا رہے تھے۔ وہ آسانی سے چوکے لگا رہے تھے۔ تاہم بروک کے علاوہ انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹھہرا۔ اس دوران جوز بٹلر 09، لیام لیونگسٹون 10، سیم کرن 10 اور کرس ووکس 09 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد ہیری بروک بھی پویلین لوٹ گئے۔ بروک نے 61 گیندوں میں 66 رنز بنائے۔ اس دوران ان کے بلے سے 7 چوکے اور 1 چھکا لگا۔ آخر میں عادل رشید نے 13 گیندوں میں 22 رنز، مارک ووڈ نے 22 گیندوں میں 18 رنز اور ریس ٹوپلے نے سات گیندوں میں 15 رنز بنا کر شکست کا مارجن کم کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

21 mins ago

Jharkhand Elections 2024: خواتین کو 2500 روپے، سلنڈر 450 روپے اور سرنا دھرم کوڈ… جھارکھنڈ کے انتخابات کے لیے آیا I.N.D.I.A. بلاک کا منشور

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…

34 mins ago

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

1 hour ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

2 hours ago