قومی

Sharad Pawar on Israel Gaza Attack: این سی پی چیف شرد پوار نے فسلطین کی حمایت کا کیا اعلان

اتوار (15 اکتوبر) کو ممبئی کے علاقائی دفتر میں این سی پی عہدیداروں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس دوران این سی پی کے صدر شرد پوار نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ پر اپنا ردعمل دیا۔اس ملاقات میں انہوں نے فلسطین کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین جنگ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ وہاں کی زمینیں اور مکانات فلسطین کے تھے، اسرائیل نے ان پر قبضہ کر لیاہے۔

پی ایم مودی کو نشانہ بنایا

این سی پی صدر نے مزید کہاکہ ، “ملک کے سابق وزرائے اعظم جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور اٹل بہاری واجپائی کا کردار فلسطین کی مدد کرنا تھا۔ بھارت نے کبھی کسی کی مدد نہیں کی لیکن موجودہ وزیراعظم نے بدقسمتی سے اسرائیل کا ساتھ دے کر فلسطین کے اصل مالکان کی مخالفت کی ہے۔ این سی پی کا موقف واضح ہے کہ وہ اصل مالکان اور محنت کش لوگوں کے حق میں ہے۔

اسرائیل حماس جنگ پر ملک میں سیاست

اسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے ملک میں کافی سیاست چل رہی ہے۔ اس کو لے کر کانگریس نے فلسطین کی حمایت میں قرارداد پاس کی تھی جس کے بعد بی جے پی لیڈروں نے کانگریس پر حملہ کیا۔ آسام کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر ہمانتا بسوا سرما نے تو کانگریس پارٹی کا موازنہ پاکستان سے کیا تھا۔ آسام کے وزیر اعلیٰ نے حماس کے حامیوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی بات بھی کی تھی۔حماس کے حملے کے بعد اسرائیل غزہ میں فضائی حملے کر رہا ہے۔ دریں اثناء اسرائیل نے شمالی غزہ کے شہریوں کو جنوب کی طرف جانے کی وارننگ جاری کی تاکہ وہ زمینی حملہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ میں تین ہندنژاد خواتین ہلاک،بائیڈن کو آیا معصوم فلسطینیوں کا خیال

این سی پی پروگرام میں شرد پوار سمیت پارٹی کے کئی بڑے لیڈروں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں این سی پی سربراہ شرد پوار نے کارکنوں کی رہنمائی کی۔ اس دوران این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل، جتیندر اواد، انل دیشمکھ، راجیش ٹوپے اور ممبئی کے تمام عہدیدار اور کارکنان وہاں موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

27 minutes ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

1 hour ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

10 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

11 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

11 hours ago