علاقائی

Foggy Days Begin:دہلی میں شملہ جیسی کڑاکے کی ٹھنڈ ،محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

Foggy Days Begin:محکہ موسمیات کے مطابق راجدھانی دہلی این سی آر، شمالی اور شمالی مغربی ہندوستان میں گھنے  کہرے اور (سردی) کپکپانے والی سردی سے لوگو ں کو راحت نہیں مل رہی ہے ۔دہلی میں درجہ حرارت سات ڈگری تک پہنچا۔ اس کے ساتھ ہی کئی مقامات پر تین ڈگری سے کم بھی رہا۔ دہلی میں برفیلی ہوائوں کے باعت لوگوں کو سردی سے راحت نہیں مل رہی ہے۔۔دہلی میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔۔ٹھنڈ اور کہرے کی وجہ سے سڑک پر گاڑیاں سست رفتاری سے چل رہی ہیں۔نئے سال میں ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہونے کی امید ہے ۔محکمہ موسمیات ن اگلے پانچ دنوں تک ہریانہ ، پنجاب ،اترپردیش اور راجستھان میں سردی کی لہر کے ساتھ دھند بھی رہے گی۔ ان علاقوں میں الرٹ جاری کیا ہے۔ اس بار دہلی میں سردی کی لہر دیر سے شروع ہوئی ہے۔ 2022  میں سردی کی پہلی لہر 18 د سمبر کو ریکارڈ کی گئی تھی۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے جاری سردی اور دھند کے اس دوہرے پیمانے سے لوگوں کو راحت ملنے کی کوئی امید ابھی  نہیں ہے۔منگل کو بھی سردی کی لہر برقرار رہے گی اور اگلے روز بدھ کو بھی یہی صورتحال بنی رہے گی۔ گزشتہ ایک ہفتے سے درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ کی وجہ ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔۔دہلی میں پیر کو سردی نے دہلی والوں کو کپکپنا پر مجبور کردیا ۔ قومی راجدھانی کے بیشتر مقامات کے ساتھ ساتھ پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش سے شدید سردی ہورہی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے یوپی کے میرٹھ، بریلی، علی گڑھ، پیلی بھیت اور شاہجہاں پور میں اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان اضلاع میں آٹھویں تک کے اسکول فی الحال بند رہیں گے۔ بریلی، علی گڑھ اور پیلی بھیت میں 28 دسمبر تک اسکولوں میں چھٹی ہوگی۔ جبکہ شاہجہاں پور میں اسکول 30 دسمبر تک  اسکول بند رہیں گے۔

 اگلے 48 گھنٹوں میں دہلی میں پارہ تین ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ منگل کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت تین ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔  نارنول ہریانہ کا سب سے سرد والا مقام رہا۔ یہاں  درجہ حرارت 2.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیاگیا ۔ چنڈی گڑھ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔آئی ایم ڈی نے قومی راجدھانی میں گھنے دھند اور پیر کی صبح سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ٹھنڈ میں اضافہ ہونے کی صورت میں لوگ الاؤجلا کر کسی حدتک ٹھنڈ کوکرنے کی کوشش کررہےہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

10 minutes ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

54 minutes ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

2 hours ago