سیاست

Bharat Jodo Yatra:راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں ایس پی اور آر ایل ڈی سربراہ حصہ نہیں لیں گے،وجہ آخر کیا ہے

Bharat Jodo Yatra:سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر راہل گاندھی کی اتر پردیش میں بھارت جوڑو یاترا میں شرکت نہیں کریں گے۔لیکن دونوں رہنماؤں نےراہل  گاندھی کو نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پہلے اطلاع ملی تھی کہ جینت چودھری(RLD Chief Jayant Chaudhary)، مایاوتی اور اکھلیش یادو کو یاترا میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ 3 جنوری کو راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا یوپی میں داخل ہونے والی ہے۔ آر ایل ڈی کے قومی کنوینر انوپم مشرا نے کہاکہ ہمیں کانگریس پارٹی کی طرف سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔لیکن پارٹی صدر جینت چودھری دیگر پروگراموں میں مصروف ہونے کی وجہ سے شرکت کرنا ممکن نہیں ہے۔ہم کانگریس کو اس کے دورے  کے لئے  کامیابی کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ  ایس پی لیڈر کے مطابق سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو کے یاترا میں حصہ لینے کا امکان نہیں ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری اور ریاستی ترجمان راجندر چودھری نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور اس کے قومی صدر اکھلیش یادو پہلے ہی حکومت کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔ ایس پی صدر اپنے پروگراموں میں مصروف ہیں اور ان کی یاترا میں شرکت کا کوئی

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے  کہا کہ وہ سیکولرازم کو مضبوط کرنے اور ملک میں اتحاد کو فروغ دینے کے لیے بھارت جوڑو یاترا شروع کرنے کے لیے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو سلام کرتی ہیں۔

امکان نہیں ہے۔

راہل گاندھی(Rahul Gandhi) یوپی میں تقریباً 110 کلومیٹر پیدل سفر کریں گے۔ اتر پردیش میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا صرف تین اضلاع سے گزرے گی۔لیکن کانگریس بی جے پی کی تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملا کر یوپی میں بڑا پیغام دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

کانگریس نے غیر بی جے پی پارٹیوں کے کئی لیڈروں کو اتر پردیش یاترا میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے جو 3 جنوری کو غازی آباد کے لونی کے راستے ریاست میں داخل ہوگی۔

ادھر سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو(Ram Gopal Yadav) نے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کو لے کر مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں کووڈ-19 نہیں ہے، لیکن مرکزی حکومت کووڈ-19 کے نام پر یاترا کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

42 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

43 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago