جالنا: مہاراشٹر کے جالنا میں جمعہ کی رات تقریباً 11 بجے دردناک حاثہ پیش آیا۔ یہاں دو کاروں کے درمیان زبردست تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں سات افراد کی موت واقع ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کچھ لوگوں کی لاشیں سڑک پر پڑی نظر آئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کاروں کو سڑک سے ہٹایا اور لاشوں کو جالنا ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا۔
معلومات کے مطابق سمردھی ہائی وے پر جالنا ضلع کے کداونچی گاؤں کے قریب دو کاروں سوئفٹ ڈیزائر (MH 12 MF 1856) اور ارٹیگا (MH 47 BP 5478) کی آپس میں ٹکر ہو گئی۔
مقامی لوگوں کے مطابق ارٹیگا کار ناگپور سے ممبئی کی طرف جارہی تھی۔ اسی وقت ڈیزل سے بھری سوئفٹ ڈیزائر کار رانگ سائیڈ سے ہائی وے پر آ رہی تھی۔ تصادم کی وجہ سے ارٹیگا ہائی وے پر لگی بیریک کو توڑتے ہوئے سیدھی نیچے گر گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرین کی مدد سے کار کو باہر نکالا۔
حادثے میں چار افراد کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ زخمیوں میں سے تین کی شناخت ہو گئی ہے۔ ان کے نام الطاف منصوری، شکیل منصوری اور راجیش ہیں۔
مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور دیگر امدادی کارکن جائے حادثہ پر دیر سے پہنچے۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…