علاقائی

Lucknow News: ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی پر لکھنؤ میں سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد، وزیر دانش آزاد انصاری ہوئے شامل

لکھنؤ: سابق صدر جمہوریہ اور عظیم سائنسدان ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام صاحب کی 9ویں برسی پر سنیچر( 27 جولائی 2024) کے روز اقلیتی بہبود، مسلم وقف اور حج کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری کی صدارت میں لکھنؤ کے چوپٹیا میں موجود ارم ماڈل نسواں اسکول میں ایک سائنس نمائش/ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں لکھنؤ اقلیتی بہبود آفیسر سون کمار کی موجودگی میں ضلع کے مختلف مدارس میں زیر تعلیم طلباء نے حصہ لیا اور مختلف لائیو ماڈل کے ذریعے سائنس کی کئی جہتوں کا مظاہرہ کیا۔

وزیر دانش آزاد انصاری نے سائنس نمائش کا دورہ کیا اور مدرسہ کے طلباء کی طرف سے پیش کیے گئے ماڈلز کی تعریف کی۔ ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود، مسلم وقف و حج، اتر پردیش حکومت نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج مدارس میں تبدیلی آ رہی ہے، ایک طرف مذہبی تعلیم دی جا رہی ہے، تو دوسری طرف جدید سائنس کی تعلیم بھی دی جا رہی ہے، جس کے نتیجہ میں مدارس کے طلباء بھی مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے مدارس میں زیر تعلیم طلباء سے کہا کہ آپ جس میدان میں بھی آگے بڑھنا چاہتے ہیں حکومت آپ کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

اس موقع پر ارم ایجوکیشنل سوسائٹی کے منیجر ڈاکٹر بزمی یونس، ڈائریکٹر انجینئر فیضی یونس، سیکرٹری انجینئر سیفی یونس اور پرنسپل/اساتذہ وغیرہ معززین موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

20 seconds ago

SC Collegium: کالجیم کی سفارش کے باوجود ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری نہیں ہوتی ہے تو اس معاملہ پر سپریم کورٹ کرے گی سماعت

سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش کے باوجود ملک کی مختلف ہائی کورٹس میں ججوں اور…

2 hours ago

School Upgradation Program: تعلیمی معیارکو بہتر بنانے کے لئے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے اسکول اپگریڈیشن پروگرام کا انعقاد

مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند نے اسکولوں کے معیارکوبلند کرنے کے لئے ایک…

2 hours ago

UP News: اتر پردیش کے بہرائچ میں بھیڑیوں کی دہشت کیسے ہوگی ختم ؟ اکھلیش نے یوگی حکومت کو بتایا خصوصی ‘پلان’

یادو نے مطالبہ کیا کہ حکومت بہرائچ میں بھیڑیوں کے حملے میں مارے گئے بچوں…

2 hours ago