علاقائی

Delhi LG VK Saxena thanks Muslim on EID: دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ نے مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا، دل سے کی ان کی تعریف ، جانئے کیا ہے معاملہ؟

لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے جمعرات کو کہا کہ اس سال پہلی بار دہلی کی مساجد میں عید کی نماز ادا کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کی بہترین مثال ہے۔ سکسینہ نے جمعرات کو عید کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسائل کو باہمی بات چیت اور خیر سگالی کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو عید کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں کہیں بھی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھی گئی۔ اس کے علاوہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر میں دہلی کی تمام مساجد اور عیدگاہوں کے اماموں اور اپنے تمام مسلمان بھائیوں کا مسجد کے احاطے میں نماز ادا کرنے کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

LG کا دعویٰ – یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

سکسینہ نے کہا کہ عید کے دن مسلمان بھائیوں اور اماموں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ سڑکوں پر کوئی جام نہ ہو اور عام آدمی کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع ہے کہ لوگوں نے سڑکوں پر نہیں بلکہ مساجد اور عیدگاہوں میں نماز ادا کی ہے۔ آج ایسا کرکے دہلی نے ہم آہنگی اور تعاون کی ایک بڑی مثال قائم کی ہے۔ ایل جی نے کہا کہ وہ دہلی کے اماموں سے کئی بار ملے اور ان سے اس پر تبادلہ خیال کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

10 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

33 minutes ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

1 hour ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

2 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago