اتر پردیش کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے بعد راشٹریہ لوک دل کے سربراہ جینت چودھری بی جے پی کے پلیٹ فارم پر نظر آرہے ہیں۔ جمعرات کو جینت چودھری ایم پی ہیما مالنی کے لیے ایک جلسہ عام کرنے متھرا پہنچے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جینت چودھری ایک بار ان کے خلاف الیکشن لڑ چکے ہیں اور اب وہ ان کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔
جینت چودھری نے متھرا میں بلدیو اسمبلی کے ایورنی چوراہے پر منعقدہ انتخابی میٹنگ میں ہیما مالنی کی حمایت میں مہم چلارہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی نشانہ بنایا۔ چودھری چرن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بھارت رتن ملنے کی حقیقت کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔ جینت چودھری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں نے پلٹ گیا ہوں، لیکن میں آپ کو بتاتا چلوں کہ میں نے پلٹا نہیں ہوں ،بلکہ انہیں پلٹ رہا ہوں۔
ہیما مالنی اور جینت چودھری میں ٹکراؤ
جینت چودھری نے کہا کہ ہیما جی 2009 کی انتخابی مہم کے دوران یہاں آئی تھیں۔ اگر فلم بننی ہے تو اس کا نام ہوگا 15 سال بعد ۔ مجھے کیا معلوم تھا کہ ہم بیچ آمنے سامنے بھی الیکشن لڑیں گے۔ اب ایسا نہیں ہو گا۔ لوک دل کے لوگوں سے میری اپیل ہے کہ اگر دل میں کوئی اختلاف ہے تو اسے دورکردیں ۔
چودھری چرن سنگھ کے خاندان کو متھرا لوک سبھا سیٹ بہت پسند تھی۔ یہی وجہ ہے کہ چودھری چرن سنگھ کی بیوی گایتری دیوی نے اس سیٹ سے الیکشن لڑا تھا۔ چودھری صاحب کی بیٹی گیانوتی سنگھ نے یہاں سے الیکشن لڑا اور ان کے پوتے جینت چودھری نے یہاں سے الیکشن لڑا اور جیت بھی حاصل کی ۔ یہ پہلا موقع ہے جب چودھری چرن سنگھ کا خاندان اس سیٹ سے کسی دوسری پارٹی کے لیڈر کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں ہیما مالنی اور جینت چودھری ایک دوسرے کے خلاف آمنے سامنے مقابلہ تھا۔ ہیما مالنی نے اس الیکشن میں جینت چودھری کو شکست دی ہے۔ جینت چودھری دوسرے نمبر پر رہے۔ وہیں بی ایس پی تیسرے نمبر پر رہی۔
متھرا کی سیاسی تاریخ
1952 اور 1957 کے انتخابات میں متھرا لوک سبھا سیٹ پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی، جب کہ اٹل بہاری واجپائی 1957 کے انتخابات میں ہار گئے تھے۔
1962، 1967 اور 1971 میں کانگریس نے یہاں سے لگاتار تین بار کامیابی حاصل کی۔
– 1977 اور 1980 میں متھرا سیٹ پر جنتا پارٹی کا غلبہ تھا۔
-1984 میں دوبارہ کانگریس جیتی، 1989 میں یہ سیٹ جنتا دل کے پاس چلی گئی۔
– 1991 سے 1998 تک ہونے والے چار انتخابات میں بی جے پی کا غلبہ رہا۔
– 2004 میں متھرا سے کانگریس جیت گئی اور چودھری چرن سنگھ کی بیٹی گیانوتی سنگھ متھرا سے الیکشن ہار گئیں۔
– سال 2009 میں، جینت چودھری بی جے پی-آر ایل ڈی اتحاد کے امیدوار کے طور پر ایم پی منتخب ہوئے تھے۔
– 2014 اور 2019 سے ہیما مالنی متھرا لوک سبھا سیٹ سے جیت رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…