بین الاقوامی

Pakistan Murder Case: پاکستان میں معاشی بحران کے چلتے شوہر نے بیوی اور 7 بچوں کو کلہاڑی سے قتل کردیا، عمران خان نے پاکستان میں ‘سانحہ ڈھاکہ’ کا خدشہ ظاہر کیا ہے

پاکستان سے دل دہلا دینے والا واقعہ  سامنے آیا ہے، مالی بحران سے پریشان  ایک شخص نے اپنے 7 بچوں اور بیوی کو  کلہاڑی سے قتل کردی۔ اس واقعے میں تمام 8 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سجاد کھوکھر نامی شخص اپنے بچوں اور بیوی کی کفالت نہیں کر پا رہا تھا ۔جس کی وجہ سے اس نے  انہیں قتل کر دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان سے مسلسل اطلاعات آرہی ہیں کہ ملک میں ادویات اور خوراک جیسی بنیادی چیزوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پیش آیا۔ ملزم سجاد کھوکھر نے اپنی بیوی اور 7 کمسن بچوں کوقتل کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ملزم کافی پریشان تھا اور اکثر بیوی سے جھگڑا رہتا تھا۔ اس گھناؤنے جرم کے بعد پنجاب پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس واقعے میں سجاد کی 42 سالہ بیوی کوثر، چار بیٹیاں اور تین بیٹے جاں بحق ہوئے۔

ملزم نے پولیس کو کیا بتایا؟

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے اپنے اہل خانہ کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا تھا اور ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اب وہ اپنے بچوں اور بیوی کا پیٹ نہیں پال سکتا ۔جس کی وجہ سے اس نے قتل کیا۔ اس واقعے نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کے حالات اس حد تک قابو سے باہر ہو چکے ہیں کہ عام لوگ پیسے کی کمی کی وجہ سے اپنے خاندانوں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے سانحہ ڈھاکہ کا خدشہ ظاہر کر دیا

دوسری جانب پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے ادیالہ جیل سے حکومت کو خط لکھا ہے ۔جس میں انہوں نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ معاشی استحکام کے بغیر کوئی ملک نہیں چل سکتا۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیاسی پیش رفت اور 1971 کے سانحہ ڈھاکہ سے موازنہ کیا ہے۔ عمران خان نے پاکستان میں ‘سانحہ ڈھاکہ’ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

1 hour ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

11 hours ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

11 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

12 hours ago