علاقائی

RJD MP Manoj Jha on Ram Mandir Pran Pratishtha: اگر رام واقعی زمین پر آ جائیں تو وہ وزیر اعظم مودی سے پوچھیں گے کہ…’، آر جے ڈی ایم پی منوج جھا نے کیا طنز

ایودھیا میں بننے والے رام مندر کا افتتاح 22 جنوری کو ہونے جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے لیے خصوصی افراد کو دعوت نامے بھی بھیجے گئے ہیں۔ اس حوالے سے سیاسی بحث بھی جاری ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی  کے طور پر  بہار سے آر جے ڈی کے راجیہ سبھا ممبر منوج کمار جھا نے پیر (1 جنوری) کو وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’آر جے ڈی کا موقف پوری طرح سے واضح ہے۔ وہ تمام مذاہب کی برابری پر یقین رکھتی ہے۔ سب کے درمیان ہم آہنگی ہونی چاہیے لیکن میرا عقیدہ میری ذاتی چیز ہے۔ اس کا عوامی اور نامناسب مظاہرہ بھگوان کو بھی پریشان کرے گا۔انھوں نے کہا کہ اگر بھگوان رام 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح  کے بعد واقعی زمین پر آتے ہیں تو وہ پی ایم مودی سے چند سوالات پوچھیں گے۔

‘نوجوانوں کے لیے نوکریاں کہاں ہیں؟’

انہوں نے کہا کہ بھگوان رام وزیر اعظم مودی سے بھی پوچھیں گے کہ نوجوانوں کے لیے نوکریاں کہاں ہیں اور ملک میں اتنی مہنگائی کیوں ہے؟ جائیداد صرف 5 لوگوں میں کیوں تقسیم ہوئی؟ سب اس کے آگے جھکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کے لوگ مریدا پرشوتم کی تصویر کو نہیں سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے محروم اور استحصال زدہ سماج کے حوالے سے رویداس، کبیرداس، ساوتری بائی پھولے، جیوتیبا پھولے کا بھی ذکر کیا۔

رام مندرکا افتتاح  22 جنوری کو دوپہر 12.20 بجے ہوگا۔ رام مندر کی تعمیری سرگرمیوں سے متعلق  تنظیم شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے پیر (1 جنوری) کو صحافیوں کو یہ معلومات دی۔

رائے نے پی ایم مودی کی کال کو یاد دلایا

چمپت رائے نے کہا، “افتتاح کے بعد آرتی کریں، پڑوس کے بازاروں اور محلوں میں بھگوان کا پرساد تقسیم کریں اور شام کو غروب آفتاب کے بعد چراغ روشن کریں۔” وزیر اعظم نریندر مودی نے ایودھیا سے پوری دنیا سے اپیل کرتے ہوئے ایسی ہی درخواست کی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Noida Dussehra Traffic Advisory: نوئیڈا میں دسہرہ اور مورتی وسرجن کے لیے ٹریفک روٹ میں تبدیلی، گھر سے نکلنے سے پہلے جان لیں نئے راستے

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں رام لیلا، راون دہن اور مورتی وسرجن کے پروگراموں کے…

8 hours ago

Akhilesh Yadav: اتر پردیش انتخابات 2027، اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، مفت بجلی سے خواتین کو سالانہ 40 ہزار روپے تک دینے کی تیاری

سماجوادی پارٹی کی حکمت عملی واضح ہے کہ اس بار انتخابات صرف ذات پات کے…

8 hours ago

جشنِ یومِ سر سید پر محمد ادیب کی علیگ برادری سے جذباتی اپیل، ’’صرف جشن نہیں، سر سید کے مشن کو آگے بڑھائیں‘‘

مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین بڑی تعداد…

8 hours ago

ٹائیگر شراف پر حملے کے بعد جیکی شراف نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات، ایکناتھ شندے دیر رات پہنچے تھے گھر

ٹائیگر شراف پرفائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے فون پراداکارسے بات کرکے ان…

9 hours ago

Italy Protests: اٹلی میں جنریشن الفا کا ہنگامہ، 4,400 کروڑ روپے کی املاک جل کر خاکستر، میلونی نے کسے ٹھہرایا ذمہ دار؟

ہفتہ کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور آتش…

9 hours ago