علاقائی

Rape case: پرہجوم علاقے میں چاقو کی نوک پر بار بار عصمت دری، یقین کرنا مشکل،بامبے ہائی کورٹ

Rape case: بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے عصمت دری کیس میں ملزمین کے خلاف دائر ایف آئی آر اور چارج شیٹ کو منسوخ کر دیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ گنجان آباد رہائشی علاقے میں رہنے والی ایک بیوہ جس کے پہلے ہی دو بچے ہیں، کے ساتھ کئی بار عصمت دری کی گئی۔ جسٹس ویبھا کنکن واڑی اور جسٹس ابھے واگھواسے کی ڈویژن بنچ نے پربھنی کے 33 سالہ ملزم سدھودھن این کرولے کو راحت دی۔ دراصل ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے والی خاتون شادی شدہ ہے۔ ان کے شوہر کا مارچ 2017 میں انتقال ہو گیا تھا۔

متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ 13 جولائی 2017 کو جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ گھر پر تھی تو ملزم پانی پینے کے بہانے اس کے گھر میں گھس گیا، اسے اور بچوں کو چھری کے نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور پھر اس کے ساتھ زبردستی جنسی تعلقات بنائے۔

خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ کرولے شراب کے نشے میں آکر اس سے رقم کا مطالبہ کیا کرتا تھا۔ ایک بار اس نے اس کے زیورات چرائے اور ایک جوہری کے پاس گروی رکھ دیے۔ اس نے کئی بار اس کی عصمت دری کی اور مار پیٹ بھی کی۔

تقریباً چھ ماہ کے بعد اس نے تنگ آکر اپنے والدین سے شکایت کی اور بعد میں نوا موندھا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا۔

کرولے کے وکیل راجیندر ایس دیش مکھ نے کہا کہ ایف آئی آر تاخیر سے درج، جھوٹی اور بے بنیاد الزامات سے بھری ہوئی ہے، شکایت کنندہ ایک بیوہ تھی، 2 بچوں کے ساتھ گنجان آباد علاقے میں رہتی تھی۔ دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیورات اس کے کہنے پر گروی رکھے گئے تھے۔ اس کے والدین الگ رہتے تھے اور مبینہ واقعات سے لاعلم تھے، کیونکہ وہ کبھی ان سے ملنے نہیں گئی اور وہ اسے ملنے نہیں آئے۔

ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر ایم۔ نیرلیکر نے دلیل دی کہ متاثرہ کی کئی بار عصمت دری کی گئی اور اس کے زیورات کو ملزمان نے چاقو کے نوک پر زبردستی چھین لیا۔

متاثرہ کے وکیل پی این۔ کالانی نے بھی ایسی ہی دلیل دی اور کہا کہ چونکہ تحقیقات مکمل ہو چکی ہے، چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہےاس لئے کرولے کو مقدمے کا سامنا کرنا چاہیے۔

تاہم بنچ نے نوٹ کیا کہ ایف آئی آر بیوہ نے چھ ماہ بعد درج کروائی تھی، اور اپنے ضمنی بیان میں اس نے بتایا تھا کہ کس طرح کرولے باقاعدگی سے اس کے گھر آتا تھا اور کبھی کبھی اس کی مدد بھی کرتا تھا، اس نے اسے اپنااے ٹی ایم کارڈ  بھی استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ ایسے میں یہ یقین کرنے کی گنجائش ہے کہ ان کے درمیان لمبے عرصہ سے رشتہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں- Rajkot Rapecase: راجکوٹ میں عصمت دری متاثرہ پر حملہ، شکایت واپس لینے کو کہا

انہوں نے کہا کہ ملزم اور خاتون ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے تھے۔ ایسے میں یہ قبول کرنا مشکل ہے کہ گنجان آباد رہائشی علاقے میں رہنے والی دو بچوں والی بیوہ کو ایک بار نہیں بلکہ کئی بار زبردستی عصمت دری کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایف آئی آر کو منسوخ کرتے ہوئے ججوں نے کہا کہ اس طرح کے الزامات کا سامنا کرنے والے درخواست گزار کو نہ صرف مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ اس کے ساتھ بڑی سختی بھی کی جائے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

5 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

6 hours ago