Greater Noida Car Accident News: دارالحکومت دہلی کے سلطان پوری علاقہ میں لڑکی کے ساتھ درندگی کے بعد اب دہلی-این سی آر کے گریٹر نوئیڈا سے بڑی خبر آئی ہے، جہاں کار سوار نوجوانوں نے تین طالبات کو اپنی گاڑی سے ٹکر مار دی ہے۔ حادثہ 31 دسمبر کا بتایا جا رہا ہے۔ اس حادثے میں بی ٹیک فائنل ایئر کی ایک طالبہ شدید طور پر زخمی ہوگئی ہے۔ بی ٹیک کی طالبہ حادثے کے بعد کوما میں چلی گئی ہے۔ طالبہ کے سر اور پیروں میں شدید چوٹ آئی ہے، جس کے بعد اسے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، زخمی ہوئی طالبہ کا نام سواتی کماری ہے، جو کہ فی الحال وینٹیلیٹر پر زندگی اور موت سے جدوجہد کر رہی ہے۔ حادثہ کو انجام دینے کے بعد ملزم لڑکے کار لے کر فرار ہوگئے۔ اس معاملے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد کار سواروں کی تلاش شروع کردی ہے، لیکن کار سوار لوگ ابھی بھی فرار ہیں۔ پولیس ان کو ٹریس نہیں کرپائی ہے، ساتھ ہی کار کا بھی سراغ نہیں ملا ہے۔ جانکاری کے مطابق، نئے سال کے موقع پر پارٹی (نیو ایئر پارٹی) منا رہے کار سواروں نے اس حادثہ کو انجام دیا ہے۔
گریٹرنوئیڈا کے تھانہ بیٹا -2 میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، لیکن ملزم فرار ہیں۔ گریٹر نوئیڈا میں ہوئے اس حادثہ نے دہلی جیسے حادثہ کو پھر سے تازہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ کار سواروں نے 31 دسمبر کی رات کو دہلی میں بھی ایک طالبہ کو ایسے ہی ٹکر مار دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Kanjhawala Case: دہلی کنجھاولا معاملے میں سامنے آئی متاثرہ لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، آبروریزی کی تصدیق نہیں ہوئی
کنجھاولا حادثہ سے ہر کوئی دہل گیا
دارالحکومت دہلی کے سلطان پوری علاقہ کے کنجھاولا مین روڈ پر لڑکی کے ساتھ ہوئے حادثہ نے ہرکسی کو دہلا دیا ہے۔ اس لڑکی کو تقریباً 10-12 کلو میٹر تک گھسیٹا گیا۔ حالانکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کے ساتھ آبروریزی کئے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ نے سخت ایکشن لیا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی پولیس کمشنر سے جواب طلب کیا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے ایک خاتون افسر کو کمان سونپی ہے۔ وہیں دوسری طرف دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل کے روز متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ مہلوک لڑکی کی بیمار ماں سے بات کرنے کے بعد اروند کیجریوال نے ان کے علاج کا خرچ اٹھانے کا بھی اعلان کیا۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ مہلوک لڑکی کی ماں سے بات کی ہے، بیٹی کو انصاف دلائیں گے۔ بڑا سے بڑا وکیل کھڑا کریں گے۔ اس کی ماں کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، ان کی بیماری کا علاج کرائیں گے۔ متاثرہ فیملی کو مستقبل میں بھی کوئی ضرورت پڑی تو ہم پوری کریں گے۔
زیادہ تر گھریلو میکرو اور مائیکرو انڈیکیٹرز مستحکم ہیں۔ صنعت کے ماہرین کے مطابق، ان…
ڈیمیٹ اکاؤنٹس کی تعداد میں پچھلے 10 سالوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔…
اڈیشہ کے ثقافتی ورثے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اڈیشہ کی…
دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان منگل کو کیا گیا تھا۔ دہلی کی 70…
گورنر ایوان فیڈروف نے بتایا کہ روسی افواج نے دوپہر کے وقت ایک رہائشی علاقے…
ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ ہر پیتھوجن کا پتہ لگانے کی کوشش کرنے…