کرناٹک انتخابی مہم کے وقت سے ہی کانگریس لیڈر راہل گاندھی مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ وہ مسلسل عوام کے درمیان جا رہے ہیں اور ان سے بات چیت کر رہے ہیں۔ اس تعلق سے ان کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ کرناٹک انتخابات کے دوران راہل گاندھی بنگلورو میں ڈیلیوری بوائے کے ساتھ سواری کر کے سرخیوں میں آئے تھے۔ وہیں اب ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ہریانہ کے انبالہ میں ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ سواری کر رہے ہیں۔ ایک ٹرک میں راہل گاندھی کو بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ راہل نے ٹرک ڈرائیوروں سے بات چیت کی اور ڈرائیوروں کا حال دریافت کیا۔
بتا دیں کی یہ ویڈیو یوتھ کانگریس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر سے شیئر کی گئی ہے جس کے بعد راہل گاندھی کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا۔ “ٹرک ڈرائیوروں کے مسائل جاننے کے لیے ان کے درمیان جانا اور ان سے بات کرنا یہ صرف راہل گاندھی ہی کر سکتے ہیں”۔
کانگریس پارٹی نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ عوامی لیڈر راہل گاندھی ٹرک ڈرائیوروں کے درمیان ان کے مسائل جاننے کے لیے پہنچے۔ راہل گاندھی نے ان کے ساتھ دہلی سے چنڈی گڑھ کا سفر کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کی سڑکوں پر تقریباً 90 لاکھ ٹرک ڈرائیور ہیں۔ ان کے اپنے مسائل ہیں۔ ان کی ‘من کی بات’ سننے کا کام راہل جی نے کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈیمیٹ اکاؤنٹس کی تعداد میں پچھلے 10 سالوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔…
اڈیشہ کے ثقافتی ورثے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اڈیشہ کی…
دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان منگل کو کیا گیا تھا۔ دہلی کی 70…
گورنر ایوان فیڈروف نے بتایا کہ روسی افواج نے دوپہر کے وقت ایک رہائشی علاقے…
ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ ہر پیتھوجن کا پتہ لگانے کی کوشش کرنے…
حادثے کے بعد 40 زخمیوں میں سے 28 کو روئیا اسپتال اور 12 کو سی…