بین الاقوامی

G-20 Meet In Kashmir: کشمیر میں جی-20 میٹنگ سے ان 5 ممالک کو ہو رہی ہے پریشانی، بلاول بھٹو زرداری کو عوام نے دکھایا آئینہ

G-20 Meet In Kashmir: جموں وکشمیر کے سری نگر میں ٹورازم پر جی-20 کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ ہو رہی ہے۔ استقبال کے لئے سری نگرکو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ شہر کی دیواروں پرجی-20 کی طاقت کی جھلک نظرآرہی ہے۔ 24 مئی تک 180 ممالک مہمان سری نگرمیں ہو رہی جی-20 اجلاس کی شان بڑھائیں گے۔ ہندوستان کی بین الاقوامی طاقت دیکھ کر چین اورپاکستان کے ہوش اڑہوئے ہیں۔

جی-20 سے 5 ممالک میں بوکھلاہٹ

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری تواس میٹنگ کے خلاف ناکام رہنے کے لئے پاکستان مقبوضہ کشمیر(پی اوکے) پہنچ گئے اورخوب زہراگلا۔ صرف پاکستان اور چین ہی نہیں، کچھ اور ممالک نے بھی اس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ اس میں ترکی، سعودی عرب اور مصر بھی شامل ہیں۔ یہ پانچوں ممالک جی-20 کی سخت مخالفت کر رہے ہیں۔

چین کی حمایت حاصل کرکے پاکستانی وزیر خارجہ پاکستان مقبوضہ کشمیر(پی اوکے) میں جی-20 کی مخالفت کرنے نکل پڑے۔ بلاول بھٹو نے سوچا ہوگا کہ ملک کے خراب حالات سے شاید عوام کی توجہ کچھ ہٹا سکیں گے، لیکن پاکستان کی عوام نے ان کو ہی آئینہ دکھا دیا۔

پاکستانی حکمرانوں کو عوام کی نصیحت

پاکستانی میڈیا نے جب وہاں کے لوگوں سے جی-20 کی مخالفت میں ان کی رائے پوچھی تو ایسا جواب دیا، جسے سن کرپاکستان کے حکمراں بھی حیران رہ جائیں گے۔ لوگوں نے کہا کہ آپ ہندوستان کے کشمیر کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ کس طرح سے ترقی کر رہا ہے۔ ہندوستان وہاں کس طرح کے پروجیکٹ لگا رہا ہے۔ وہیں ہم پاکستان مقبوضہ کشمیر کو دیکھیں تو ہمیں یہاں سے جو کمانا تھا، وہ بھی ہم نہ کے برابر کما رہے ہیں۔ ہمیں کشمیر کی ضد چھوڑنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: Jammu Kashmir G20 Meet: سری نگر میں جی-20 میٹنگ کا ہوا شاندار آغاز، امیتابھ کانت نے کہا- فلم شوٹنگ کے لئے سب سے شاندار جگہ ہے کشمیر

ایک پاکستانی شخص نے ملک کے حکمرانوں کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ پہلے جو بڑی طاقتیں تھیں، وہ پاکستان کو اپنا غلام سمجھتی تھیں۔ اب سعودی عرب اور ابوظہبی بھی آپ کو غلام سمجھتے ہیں۔ آپ کی اندرونی لڑائی اتنی زیادہ ہے کہ آپ کشمیر کا مقدمہ پہلے ہی ہارچکے ہیں۔ ہمارے (پاکستانی) وزیرخارجہ کہہ رہے ہیں کہ سرکاری ملازمین کا  انکریمنٹ بھی تبھی دیں گے، جب آئی ایم ایف بجٹ کو منظوری ملے گی۔ تو کوئی ملک آپ کی لڑائی کیوں لڑے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

4 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

4 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

5 hours ago