علاقائی

Massive explosion at Mohali oxygen plant: موہالی کے آکسیجن سلنڈر پلانٹ میں زوردار دھماکہ، دو افراد ہلاک، تین زخمی

چنڈی گڑھ: پنجاب کے موہالی میں بدھ کے روز آکسیجن بنانے والے یونٹ میں دھماکے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے وقت فیز 9 انڈسٹریل ایریا میں واقع یونٹ میں 25 کے قریب ملازمین موجود تھے۔ ہائی ٹیک گیسز پرائیویٹ لمیٹڈ پی جی آئی، چنڈی گڑھ اور خطے کے دیگر سرکاری اسپتالوں کو طبی آکسیجن فراہم کرتا ہے۔ دھماکے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ایس ڈی ایم دمندیپ کور نے کی واقعہ کی تصدیق

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سب ڈویژنل مجسٹریٹ سمیت پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) دمندیپ کور نے واقعہ کی تصدیق کی۔ پولیس نے گیس کے اخراج کے امکان کو مسترد نہیں کیا اور احتیاطی تدابیر کے طور پر قریبی عمارتوں کو خالی کرا لیا۔

تقریباً ایک کلومیٹر دور گرا سلنڈروں کا ملبہ

مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی جگہ پر مسخ شدہ لاشیں اور آکسیجن سلنڈر کے ٹکڑے بکھرے پڑے تھے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سلنڈروں کا ملبہ تقریباً ایک کلومیٹر دور کمبالا گاؤں میں بھی گرا۔ پولیس، فائر انجن اور ایمبولینس راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔

دھماکے کی اصل وجہ کی جانچ جاری

مرنے والوں کی شناخت لکھنؤ کے رہنے والے آصف اور دیویندر کے طور پر ہوئی ہے۔ آصف تقریباً ڈیڑھ سال سے قبل فیکٹری میں ملازم تھا۔ موقع پر موجود ایک فائر اہلکار نے بتایا، ’’دھماکے میں دو افراد کی موت ہو گئی ہے اور چار دیگر شدید زخمی ہیں، ہم دھماکے کی اصل وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔‘‘

1993 سے چل رہی ہے یہ فیکٹری

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ہرسمرن سنگھ بال نے بتایا کہ انہیں صبح 9.25 بجے کے قریب اطلاع ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔ یہ فیکٹری 1993 سے چل رہی ہے۔

’’ذمہ داروں کے خلاف ہوگی سخت کارروائی‘‘

مقامی حکام نے کہا کہ اگر کوئی غفلت پائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے لے جایا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Supreme Court on Traffic Challan: ٹریفک چالان کی ادائیگی میں نہ کریں تاخیر، بجلی کے بل میں بھی شامل ہوسکتی ہے بقایا رقم؟ سپریم کورٹ نے دی تجویز

سپریم کورٹ نے کہا کہ صرف ای-چالان جاری کرنا کافی نہیں، بقایا جرمانوں کی وصولی…

1 minute ago

UP Election Muslim Vote Bank: اکھلیش کے پی ڈی اے فارمولے میں اویسی کی انٹری؟ 150 نشستوں پر اے آئی ایم آئی ایم کی تیاری، مسلم ووٹ پر بڑھا مقابلہ

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اپنے پی ڈی اے فارمولے کے ذریعے پسماندہ،…

5 minutes ago

Mahendra Bhatt Met PM Modi: اتراکھنڈ بی جے پی صدر مہندر بھٹ نے اہلِ خانہ کے ساتھ پی ایم مودی سے کی ملاقات، بیٹے کی شادی کا دیا دعوت نامہ

مہندر بھٹ اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچے، بیٹے…

31 minutes ago

Massive Protest Against Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کے خلاف کانگریس کا محاذ، دہلی، یوپی سمیت ملک بھر میں احتجاج

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف کانگریس نے پیر کو ملک گیر احتجاج کیا۔…

37 minutes ago