سیاست

Kartavya Bhavan: پی ایم مودی نے اسے غلامی کی سوچ سے آزادی کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا ، جانئےکرتویہ بھون کیوں ہے خاص ؟

دہلی میں اب ایک نیا اور شاندار سرکاری دفتر تیار ہو چکا ہے۔ اس عمارت کا نام ہے کرتویہ (Kartavya Bhavan)۔ وزیرِاعظم نریندر مودی نے اس کا افتتاح کیا اور اسے غلامی کی سوچ سے آزادی کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا۔

کرتوِیہ بھون کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ نئی عمارت کیوں بنائی گئی؟  قابل ذکر بات یہ ہے کہ  شاستری بھون، نرمان بھون اور کرشی بھون جیسے عمارتیں بہت پرانی ہوچکی ہیں۔ یہ عمارتیں 1950 سے 1970 کی دہائی میں بنائی گئی تھیں  اور ان کی تعمیر کسی خاص منصوبہ بندی کے بغیر کی گئی تھی۔ اب یہ عمارتیں خستہ حال ہو چکی ہیں، جگہ کم پڑتی ہے اور دیکھ بھال پر بھی حکومت کو کافی خرچ آتا ہے۔ اسی لیے حکومت نے سوچا کہ کیوں نہ ایک نئی جدید اور پائیدار عمارت بنائی جائے—اور یہیں سے کرتویہ بھون کے تعمیر کی شروعات ہوئی۔

ایک ہی عمارت میں کئی وزارتیں

اب ایک ہی چھت کے نیچے کئی وزارتیں کام کریں گی، جیسے:

وزارت داخلہ

وزارت خارجہ

دیہی ترقیات کی وزارت

MSME

وزارتِ پیٹرولیم

کرتویہ بھون میں یہ سب وزارتیں کام کریں گی۔ اس سے وزارتوں کے درمیان بہتر تال میل قائم ہوگا اور وقت کی بچت بھی ہوگی۔

عمارت میں جدید سہولیات

یہ عمارت دہلی کے جن  پتھ  پر بنائی گئی ہے۔ کرتوتویہ بھون میں جدید سہولیات شامل ہیں، جیسے:

سمارٹ انٹری

سی سی ٹی وی نگرانی

سولر پینل

بارش کے پانی کو جمع کرنے کا نظام

کچرے کا مناسب بندوبست

اس کے علاوہ  اس عمارت کی تعمیر میں ری سائیکل شدہ مواد کا بھی استعمال کیا گیا ہے تاکہ ماحول کو نقصان نہ پہنچے۔

پرانی عمارتوں کا کیا ہوگا؟

اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ پرانی عمارتوں کا کیا ہوگا؟ حکومت کا منصوبہ ہے کہ ان عمارتوں کو آہستہ آہستہ خالی کیا جائے گا۔ نارتھ بلاک اورساؤتھ بلاک کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس میوزیم کا نام “یوگے یوگین” رکھا جائے گا۔

پرانی عمارتیں غلامی کی ذہنیت کی علامت تھیں –  وزیر اعظم مودی

افتتاح کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پرانی عمارتیں غلامی کی ذہنیت کی علامت تھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان عمارتوں کی تعمیر بغیر کسی منصوبے کے کی گئی تھی، لیکن کرتویہ بھون جدید بھارت کی سوچ، خود انحصاری اور ذمہ داری کی علامت ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

4 hours ago