علاقائی

PM Modi on INDIA Alliance: اُس وقت کسانوں کے نام پر پیکیج آتے تھے لیکن درمیان میں ہی لوٹ لیا جاتا تھا- وزیر اعظم مودی کا اپوزیشن پر حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے محاذ’انڈیا اتحاد‘  پر سخت حملہ کیا ہے۔ بدھ (28 فروری، 2024) کو انہوں نے یاوتمال، مہاراشٹر میں کہا کہ یاد رکھیں کہ جب اپوزیشن اتحاد مرکز میں برسراقتدار تھا تو کیا صورتحال تھی۔ وزیر زراعت بھی یہیں سے تھے (اسی ریاست سے)۔ اس وقت دہلی سے ودربھ کے کسانوں کے نام پر پیکیج کا اعلان کیا گیا اور اسے بیچ میں ہی لوٹ لیا گیا۔

اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس وقت دہلی سے 1 روپیہ نکلتا تھا اور 15 پیسے وہاں پہنچتا تھا۔ اگر کانگریس کی حکومت ہوتی تو آج آپ کو جو 21 ہزار کروڑ روپے ملے ہیں، ان میں سے 18 ہزار کروڑ روپے درمیان میں ہی لوٹ لئے جاتے۔ اب بی جے پی حکومت میں غریبوں کو ان کا سارا پیسہ مل رہا ہے۔ مودی کی ضمانت ہے۔ ہر مستحق کو مکمل حقوق حاصل ہیں۔ ایک ایک پیسہ بینک اکاؤنٹ میں جمع کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

34 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago